پاکستان

ای سی سی نے ملک کے بیروز نوجوانوں کیلئے بڑی خوشخبری کا اعلان کر دیا

ای سی سی نے الیکٹرک بائیک اور ای رکشہ اسکیم کی منظوری دیدی' عیدالفطر تک 20ہزار میٹرک ٹن چینی 95 روپے فی کلو کے حساب سے عوام کو فراہم کرنے کے فیصلے کی توثیق

اسلام آباد(نیوز رپورٹر، انٹرنیوز)کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی) نے پی ایس ایم پنجاب زون کے رمضان المبارک سے عیدالفطر تک 20ہزار میٹرک ٹن چینی 95 روپے فی کلو کے حساب سے عوام کو فراہم کرنے کے فیصلے کی توثیق کردی ہے جبکہ نوجوانوں کے لیے ای رکشہ اور بائیکس کی منظوری بھی دے دی۔

ای رکشہ اور بائیکس کی اسکیم کے تحت نوجوانوں کو 3سال کے لیے 5 لاکھ روپے تک کا بلا سود قرض دیا جائے گا۔وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ای سی سی نے ای بائیکس اور رکشہ کی عوام کو فراہمی وزیراعظم کے یوتھ بزنس اور ایگریکلچرل لون سکیم کے تحت دینے کی منظوری دے دی۔حکومت کی جانب سے کسٹم اسٹیشن انگوراڈا کو ایکسپورٹ روٹ ڈکلیئر کرنے کی بھی منظوری دے دی گئی۔

علی امین گنڈا پور کا جسمانی ریمانڈ منظور، بھکر پولیس کے حوالے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button