پاکستان
علی امین گنڈا پور کا جسمانی ریمانڈ منظور، بھکر پولیس کے حوالے
بھکر پولیس نے پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا اور ان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی
اسلام آباد(کورٹ رپورٹر، انٹرنیوز)بھکر کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔بھکر پولیس نے پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا اور ان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔
عدالت نے پولیس کی استدعا منظور کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا۔پولیس کے مطابق علی امین گنڈا پور کیخلاف تھانہ سرائے مہاجر میں مقدمہ درج ہے جب کہ ان کے خلاف دہشتگردی اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت دیگر 3 مقدمات بھی درج ہیں۔گزشتہ روز اسلام آبا دکی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما کے مزید جسمانی ریمانڈ کی پولیس کی استدعا مسترد کردی تھی۔
چین سے کتنے کروڑ ڈالر ملنے کی توقع ہے؟ اسحاق ڈار کا بڑا دعویٰ