پاکستان

حج کیلئے کتنی درخواستیں موصول ہوئیں ؟ کتنے عازمین سعادت حاصل کرینگے ؟

حج کیلئے 72869 درخواستیں موصول ، حکومتی کوٹے کے مطابق 44190 عازمین حج اس مرتبہ حج کی سعادت حاصل کر سکیں گے

اسلام آباد (سپیشل رپورٹر، آن لائن)حج کیلئے کتنی درخواستیں موصول ہوئیں ؟ کتنے عازمین سعادت حاصل کرینگے ؟ اسحاق ڈار کی زیر صدارت حج اسکیم 2023 پر عملدرآمد کا جائزہ اجلاس فنانس ڈویژن میں منعقد ہوا۔

اعلامیہ وزارت خزانہ کے مطابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور مفتی عبد الشکور، وزیر اعظم کے معاون خصوصی خزانہ طارق پاشا ، سیکریٹری برائے وزارت مذہبی امور سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں حج پالیسی 2023 کا جائزہ لیا گیا۔ سیکرٹری وزارت مذہبی امور نے اجلاس کو بتایا کہ حکومت کی پالیسی کے مطابق حج درخواستوں کی وصولی کا عمل 31 مارچ کو اختتام پذیر ہو چکا ہے۔ انہوں نے اجلاس کو بتایا کہ بینکوں کے ذریعے کل 72869 درخواستیں موصول ہوئی ہیں جب کہ حکومتی کوٹے کے مطابق 44190 عازمین حج اس مرتبہ حج کی سعادت حاصل کر سکیں گے۔

وزارت مذہبی امور و بین المذاھب ہم آھنگی نے اس موقع پر حج 2023 کے لئیضروری زر مبادلہ کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔ اس موقع پر اجلاس میں یہ طے کیا گیا کہ حج کے لئیے خواہش مند عازمین کی مکمل اور حتمی تعداد معلوم کرنے کے لئیے بینک 4 اپریل تک کارروائی مکمل کریں۔ حتمی درخواستوں کے موصول ہونے کے بعد حکومت اس سال عازمین حج کی حتمی تعداد کا اعلان کرے گی۔اس موقع پر وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ حج ایک بنیادی اور مقدس دینی فریضہ ہے اور حکومت پاکستان حجاج کرام کی ہر ممکن معاونت کرے گی۔

فل کورٹ تشکیل نہ دیا گیا تو …؟ پی ڈی ایم نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button