پاکستان

ملک بھر میں جان بچانے والی سینکڑوں ادویات ناپید، مریض خوار

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اس وقت 131 ادویات ناپید ہو چکی ہیں،وزارت صحت کے حکام نے ڈریپ کو خط لکھ دیا

اسلام آباد(کھوج نیوز،آ ن لائن)وفاقی وزارت صحت نے بھی ادویات کی قلت کی شکایت کر دی۔ ملک بھر میں جان بچانے والی ادویات سمیت کئی دیگر ادویات کی قلت پیدا ہوگئی، یہ بات وفاقی وزارت صحت کے حکام نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) کو لکھے گئے خط میں کہی ہے۔

ڈریپ میں لکھے جانے والے خط میں حکام نے بتایا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اس وقت 131 ادویات ناپید ہو چکی ہیں جن میں سے زیادہ تر ملٹی نیشنل فارما سیوٹیکل کمپنیز کی ہیں۔اس ضمن میں سیکریٹری کوالٹی کنٹرول بورڈ اسلام ا?باد نے کہا ہے کہ اسلام آباد سمیت پورے ملک میں ضروری 131 ادویات میسر نہیں ہیں۔

ڈریپ نے آئرن گولی 100اور فولک ایسڈ 0.35 ایم جی کے بیج کو 2781 غیر معیاری قرار دیدیاسیکریٹری کوالٹی کنٹرول بورڈ اسلام آباد نے ڈریپ حکام سے درخواست ہے کہ ادویات کی بلا تعطل سپلائی کے لیے درکار ضروری اقدامات کیے جائیں،۔وفاقی وزارت صحت کے حکام کا اس حوالے سے مؤقف ہے کہ اکثر ملٹی نیشنل کمپنیوں نے ادویات کی قیمتوں کے تنازعے پر پیداوار بند کر دی ہے۔ڈریپ حکام کا کہنا ہے کہ ناپید ہونے والی اکثر ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے لیے ڈریپ نے پہلے ہی سفارش کر رکھی ہے، ادویات کی کی عدم دستیابی کی صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

پی ایس ایل 8: اسلام آباد یونائیٹڈ کی کراچی کنگز کو 6 وکٹوں سے شکست

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button