پاکستان

پہلی ڈیجیٹل مردم شماری: خودشماری کی تاریخ میں توسیع مگر کیوں؟

ابتدائی طور پر خود شماری کے لیے 7 دن کی توسیع کی گئی اور ڈیڈلائن میں توسیع عوام کی سہولت کے لیے کی گئی: ترجمان ادار شماریات

اسلام آباد(آن لائن)ادارہ شماریات نے ملک کی پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کے موقع پر خودشماری کی ڈیڈلائن میں توسیع کردی۔ترجمان ادارہ شماریات کے مطابق خود شماری کی ڈیڈ لائن آج رات 12 بجے ختم ہو رہی تھی لیکن اب تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ ابتدائی طور پر خود شماری کے لیے 7 دن کی توسیع کی گئی اور ڈیڈلائن میں توسیع عوام کی سہولت کے لیے کی گئی۔ان کا کہنا تھاکہ خود شماری میں توسیع کا فیصلہ کمیٹی اجلاس میں کیا گیا، خود شماری میں ایک ہفتے سے زائد توسیع کی تجویز بھی زیرغورہے۔ترجمان کے مطابق خودشماری کرنے والوں کی تعداد بڑھنے کے باعث ویب سائٹ پر لوڈ بڑھ گیا، ابھی تک 80 لاکھ سے زائد افراد نے خود شماری ویب سائٹ کا وزٹ کیا۔خیال رہے کہ ملک میں خود شماری کا عمل 20 فروری سے شروع ہوا تھا۔

ملک بھر میں جان بچانے والی سینکڑوں ادویات ناپید، مریض خوار

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button