انٹرنیشنل

بھارت میں جی ٹوئنٹی سمٹ وزرائے اجلاس ختم کیوں ہوا؟ وجہ سامنے آگئی

بھارت میں جی ٹوئنٹی سمٹ میں وزرائے خارجہ اجلاس انتشار کا شکار، یوکرین جنگ پر اختلافات کے باعث مشترکا اعلامیہ جاری نہ ہوسکا

اسلام آباد(کھوج نیوز، آن لائن)بھارت میں جی ٹوئنٹی سمٹ میں وزرائے خارجہ اجلاس انتشار کا شکار، یوکرین جنگ پر اختلافات کے باعث مشترکا اعلامیہ جاری نہ ہوسکا۔

اجلاس کی سائیڈ لائن پر امریکی وزیر خارجہ بلنکن اور روسی ہم منصب سرگئی لاروف کی ملاقات بے سود رہی، روس اور چین کے اعتراض کے باعث مشترکہ اعلامیہ جاری نہ ہوا۔ اجلاس بغیر نتیجے ختم ہوگیا۔اجلاس کے دونوں سییشنز کے دوران یوکرین معاملہ چھایا رہا، جس دوران مغربی رہنماؤں نے یوکرین پر روسی حملے کو بین الاقوامی معیشت میں بڑی گراؤٹ سبب قرار دیا تاہم روس اور چین نے اس سے اختلاف کرتے ہوئے مغربی موقف کو مسترد کیا۔اجلاس کے بعد بھارت کی جانب سے چیئر سمری جاری کی گئی جس میں یوکرین جنگ کے حوالے سے 2 پیرا شامل کیے گئے جس میں کہا گیا کہ بین الاقوامی قوانین کا احترام اور تنازعات کا پرامن حل تلاش کرنے پر تمام شرکا نے اتفاق کیا تاہم چین اور روس کی جانب سے اس سے اختلاف کا اظہار کیا گیا۔

اجلاس کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری نہ ہونے پر امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین پر روس کے حملے کے تناظر میں تمام شرکاہ اس بات پر اتفاق کر رہے ہیں جوکہ بالی میں ہونے والے گزشتہ جی ٹوئنٹی سمٹ کے دوران اتفاق رائے سے منظور کیا گیا تھا تاہم دو اراکین کو اس پر اعتراض ہے۔ایک اور میڈیا بریفنگ کے دوران انٹونی بلنکن روس اور چین کا نام لیے بغیر کہا کہ دو ممالک کی جانب سے اقوام متحدہ میں سلامتی کونسل کے اجلاس میں اہم ترین بین الاقوامی مسائل کے خلاف ہنگامی ایکشن کی بھی مخالفت کی تھی۔

پہلی ڈیجیٹل مردم شماری: خودشماری کی تاریخ میں توسیع مگر کیوں؟

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button