پاکستان
شمالی وزیرستان ،میرعلی میں سکیورٹی فورسزکی کارروائی ،ایک دہشتگرد ہلاک
کارروائی کے بعد مقامی آبادی نے پاک فوج کے آپریشن کو سراہا اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا
راولپنڈی(کھوج نیوز، آن لائن)شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں سکیورٹی فورسزکی کارروائی ، فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد مارا گیا۔
آئی ایس پی آرکے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں سکیورٹی فورسزنے خفیہ اطلاعات پرکارروائی کی،کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز اوردہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک دہشتگرد مارا گیا،دہشتگرد کے قبضے سے اسلحہ اور بارود قبضے میں لے لیا گیا۔ دہشتگرد سکیورٹی فورسز اور شہریوں پر دہشتگردحملوں میں ملوث تھا۔ آئی ایس پی آرکے مطابق مقامی آبادی نے پاک فوج کے آپریشن کو سراہا اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔
بھارت میں جی ٹوئنٹی سمٹ وزرائے اجلاس ختم کیوں ہوا؟ وجہ سامنے آگئی