سوشل ایشوز

آٹا کی سبسڈی پر فروخت میں بار بار تعطل، شہریوں کا احتجاج ، انتظامیہ پریشان

ایک طرف سبسڈی کا آٹا ہوٹلزکو سیلز پوائنٹس پر سے فروخت کیا جارہا ہے تو دوسری طرف سبسڈی پر فراہم کیا جانے والا آٹا بھی نہایت غیر معیاری ہے

شیخوپورہ(نمائندہ کھوج نیوز)حکومت پنجاب کی جانب سے آٹا کی سبسڈی پر فروخت میں بار بار پیدا ہونے والے تعطل پر شہریوں نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ آٹا کی فراہمی کیلئے قائم سیلز پوائنٹس کی مانیٹرنگ سے قاصر ہے جس کے باعث شہریوں کو آٹا کی فراہمی میں بار بار تعطل پیدا ہورہا ہے۔

ایک طرف سبسڈی کا آٹا ہوٹلزکو سیلز پوائنٹس پر سے فروخت کیا جارہا ہے تو دوسری طرف سبسڈی پر فراہم کیا جانے والا آٹا بھی نہایت غیر معیاری ہے جس کی کوالٹی چیک کرنے میں نہایت غفلت برتی جارہی ہے اور شہری غیر معیاری آٹا استعمال کرنے پر مجبور ہیں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے کئے گئے دعوے یکسر جھوٹے اور بے بنیاد ثابت ہوئے ہیں کیونکہ شہریوں کو آٹا کی فراہمی میں شدید مشکلات درپیش ہیں اعلیٰ حکام صورتحال کا نوٹس لیں اور آٹا کی فراہمی یقینی بنانے سمیت معیار کو بہتر بنایا جائے۔

علاوہ ازیں ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر نے شہریوں کی شکایات کے اذالہ کیلئے فیلڈ عملہ کو تبدیل کردیا ہے اور یقین دھانی کروائی ہے کہ آٹا کی سبسڈی پر فراہم میں کوئی خلل پیدا نہیں ہونے دیا جائے گا جبکہ معیار کی جانچ کیلئے بھی ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں۔

شمالی وزیرستان ،میرعلی میں سکیورٹی فورسزکی کارروائی ،ایک دہشتگرد ہلاک

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button