پاکستان

افغانستان کے پڑوسی ممالک میں اجلاس، حناربانی کھر کو نمائندگی مل گئی

پڑوسی ممالک کے وزارتی اجلاس کے موقع پر وزیر مملکت حنا ربانی کھر دیگر شریک وفود کے رہنماؤں کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں کریں گی

اسلام آباد( آن لائن )وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر سمرقند، ازبکستان میں افغانستان کے پڑوسی ممالک کے چوتھے اجلاس میں آج پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔

وزارت خارجہ کے مطابق پڑوسی ممالک کے وزارتی اجلاس کے موقع پر، وزیر مملکت دیگر شریک وفود کے رہنماؤں کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں کریں گی۔ افغانستان کے ہمسایہ ممالک کا میکنزم 2021 میں پاکستان کے اقدام پر قائم کیا گیا تھا جس کا مقصد افغانستان کی صورتحال پر علاقائی نقطہ نظر کو تیار کرنا تھا۔ پاکستان نے 8 ستمبر 2021 کو ہمسایہ ممالک کے وزرائے خارجہ کے پہلے اجلاس کی میزبانی کی، اور نومبر 2021 میں تہران، ایران میں ہونے والے دوسرے اجلاس میں اور مارچ 2022 میں چین کے شہر تونشی میں منعقد ہونے والے تیسرے اجلاس میں شرکت کی۔

یہ طریقہ کار افغانستان کے پڑوسی ممالک کے درمیان اتفاق رائے پیدا کرنے میں مدد دے گا، جو افغانستان کی صورتحال کے سب سے براہ راست اسٹیک ہولڈر ہیں۔پاکستان ایک پرامن، مستحکم، خودمختار، خوشحال اور منسلک افغانستان کے مشترکہ مقاصد کو آگے بڑھانے کے لیے تمام کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔

حضرت علی کی زندگی تعلیمات سیرت رسول اکرم ۖکا عملی نمونہ ہے:حمزہ شہباز

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button