پاکستان
ملک کی صنعتیں اضافی ٹیکسز سے تباہ ہو رہی ہیں، چیف جسٹس پاکستان
سندھ حکومت نے 2011 سے سروسز پر سندھ سیلز ٹیکس عائد کیا تھا،نجی کمپنیوں نے سروسز پر سندھ سیلز ٹیکس کے نفاذ کو چیلنج کر رکھا ہے

اسلام آباد(کورٹ رپورٹر، آن لائن)چیف جسٹس آف پاکستان نے سندھ سیلز ٹیکس 2011 کے خلاف درخواستوں کی سماعت کے موقع پر ریمارکس دیئے ہیں کہ ملک کی صنعتیں اضافی ٹیکسز کی وجہ سے تباہ ہو رہی ہیں،صنعتوں پر اضافی ٹیکسز کے نفاذ کے معاملے کو بھی دیکھنے کی ضرورت ہے۔
عدالت عظمی میں معاملہ کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔بعد ازاں سندھ ریونیو بورڈ کی درخواست پر عدالت نے کیس کو جون کے پہلے ہفتے تک ملتوی کر دیا۔ سندھ حکومت نے 2011 سے سروسز پر سندھ سیلز ٹیکس عائد کیا تھا،نجی کمپنیوں نے سروسز پر سندھ سیلز ٹیکس کے نفاذ کو چیلنج کر رکھا ہے۔
افغانستان کے پڑوسی ممالک میں اجلاس، حناربانی کھر کو نمائندگی مل گئی