پاکستان

آئی ایم ایف کی ہٹ دھرمی ،پاکستان کو کیا اقدامات کرنا ہوں گے؟تجویزآگئی

موجودہ حالات میں چین کے ساتھ مثر تعلقات اسی وقت ممکن ہیں جب سیاسی بحران کا خاتمہ ہو، سیاسی استحکام کے تقاضے البتہ الگ ہیں

اسلام آباد(کھوج نیوز )چین نے حال ہی میں برے وقت میں پاکستان کا ہاتھ تھاما ہے، ایسے وقت میں جب آئی ایم ایف ہمارا بازو مروڑ رہا تھا چین آگے بڑھا اور یہی کچھ سری لنکا کے ساتھ بھی ہوا ہے۔ سی پیک کے تعطل کے بعد پاکستان کافی حد تک امریکی اثرورسوخ کے ماتحت رہا ہے مگر گذشتہ ایک سال کے حالات و واقعات نے ایک بار پھر پاک چین تعلقات کو ضرورت ایجاد کی ماں کے طور جوڑنا شروع کیا ہے۔ آئی ایم ایف کی ہٹ دھرمی،پاکستان کو کون سے اقدامات کرنے کی ضرورت پڑے گی ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کو خطے میں اعتماد سازی کے لیے چند اہم اقدامات کرنے کی ضرورت ہے جس کی کمی محسوس کی جا رہی ہے۔ اس اعتماد سازی کے لیے پاکستان کو ماضی کی غلطیوں کو درست کرنا ہو گا، اعتماد بحال کرنا ہو گا۔ حال ہی میں پاکستان اور ایران کے درمیان گوادر کے لیے ایک سو میگاواٹ بجلی معاہدہ اور روس کے ساتھ حتمی مراحل تیل کی بات چیت کو کسی طور نظر انداز نہیں کی جا سکتا۔خطے میں پاکستان کی اہمیت اور ضروریات چین کے ساتھ ازسر نو اسٹریٹجک تعلقات کا تقاضا کر رہی ہیں جبکہ پاکستان کو چند پیمانوں پر پورا اترنا ہے۔

دو عالمی قوتوں کے تقاضوں کے درمیان اہم فیصلوں کا ہونا بھی خارج از امکان نہیں۔ موجودہ حالات میں چین کے ساتھ مثر تعلقات اسی وقت ممکن ہیں جب سیاسی بحران کا خاتمہ ہو، سیاسی استحکام کے تقاضے البتہ الگ ہیں۔انتخابات کی سیاسی رسہ کشی کے بیچوں بیچ آئین عملا بے عمل ہے جبکہ عالمی سطح پر جمہوریت متروک ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔ ممکنہ نئے ورلڈ آرڈر میں ہم اور ہمارا جمہوری نظام کہاں کھڑا ہو گا؟

اسٹیبلشمنٹ سے مفاہمت کب ہو گی ؟مریم نواز نے کیوں شرط رکھی ؟

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button