پاکستان

عمران کی گرفتاری کا ڈر، پی ٹی آئی کا پیشگی اقدامات اٹھانے کا فیصلہ

حفاظت کیلئے چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال کو خط لکھ دیا،پی ڈی ایم حکومت عمران خان کو نشانِ انتقام بنانا چاہتی ہے: اسد عمر کا چیف جسٹس کو خط

اسلام آباد( سٹاف رپورٹر، آن لائن ) عمران خان کی گرفتاری کا ڈر، تحریک انصاف نے پیشگی اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے حفاظت کیلئے چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال کو خط لکھ دیا،اسد قیصر کی جانب سے اسد عمرکی جانب سے لکھا گیا خط چیف جسٹس کو پہنچایا گیا ۔

تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری اسد عمر نے کہا ہے کہ چیف جسٹس کو لکھے گئے خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ پی ڈی ایم حکومت عمران خان کو نشانِ انتقام بنانا چاہتی ہے، عمران خان عدالت میں پیش ہورہے ہیں لاہور ہائی کورٹ سے نو مقدمات میں ضمانت حاصل کی، عدالت عالیہ نے حکام کو عمران خان کے خلاف ظالمانہ انتقامی کارووائیوں سے منع کیا تھا، مگر پولیس نے عدالتی احکامات کو پیروں تلے روندتے ہوئے ان کی رہائش گاہ پر دھاوا بولا۔ چیئرمین تحریک انصاف کی گرفتاری کے امکانات کے پیش نظر پاکستان تحریک انصاف نے معاملہ عدالت عظمی میں اٹھانے کا فیصلہ کرلیا۔

اسدعمر نے کہا کہ عمران خان کی رہائش گاہ پر حملے کے دوران گھر کے دروازے توڑے گئے اور دیواریں منہدم کر دی گئیں ، اسلام آباد میں پولیس نے بدترین خوف و ہراس کاماحول قائم کر رکھا ہے، میڈیا اور وکلاء سمیت اہم لوگوں کو عدالت میں داخلے سے روک دیا گیا۔اسد عمر کا کہنا تھا کہ چئیرمین تحریک انصاف کو کسی نامعلوم مقدمے میں گرفتار کرنے کے عزائم واضح طور پر دکھائی دے رہے ہیں، عمران خان اپنی جان کو لاحق خطرات سے بھی مسلسل آگاہ کرتے آئے ہیں ، ان کی زندگی اور بنیادی حقوق کے تحفظ کے لئے معزز عدالت فوری از خود نوٹس لے۔

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں کتنے ڈالرز تک پہنچ گئیں، بڑی خبر آگئی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button