پاکستان

توشہ خانہ کیس ،عمران خان کی گرفتاری کا معاملہ، اسلم ریئسانی بھی بول پڑے

ان کی گرفتاری سے مقبولیت میں مزید اضافہ ہوگا،بروقت الیکشن کا حامی ہوں اس میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے' رہنما جے یو آئی (ف)

دبئی (آن لائن )جے یو آئی (ف) کے رہنما و سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم خان رئیسانی بھی عمران خان کی گرفتاری کے حوالے سے بول پڑے اور کہا کہ ان کو گرفتارکر کے ان کی مقبولیت میں اضافہ کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ توشہ خانہ معمولی کیس ہے، اس میں عمران خان کو گرفتار نہیں کرنا چاہیے۔ عمران خان کو گرفتار کرکے ان کی مقبولیت میں اضافہ کیا جارہا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بروقت الیکشن کا حامی ہوں اس میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے ،آئندہ الیکشن جے یو آئی کے ٹکٹ پر ہی لڑوں گا ۔

زمان پارک میں ہنگامہ آرائی:عمران خان اور دیگر پارٹی قائدین پر مقدمہ درج

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button