پاکستان

عمران خان نے سوشل میڈیا پر اللہ سے کیا دعا کی؟ تفصیل آگئی

اللہ سے دعا ہے قوم کو حقیقی آزادی سے آشنا کر دے: چیئرمین تحریک انصاف و سابق وزیراعظم عمران خان کا سوشل میڈیا پر ٹوئٹ

لاہور ( آن لائن) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارے نوجوانوں میں حقیقی آزادی کی تڑپ موجود ہے، اللہ رب العزت سے دعا ہے قوم کو حقیقی آزادی سے آشنا کر دے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر عمران خان کا کہنا ہے کہ جب قانون کی حکمرانی ان کے بنیادی حقوق کے تحفظ کا وسیلہ بنتی ہے اور وہ خود کواحساسِ کمتری سے پاک کرلیتے ہیں توعمومی انسانوں سے کہیں اوپر اٹھ جاتے ہیں جسکی جھلک ہمیں جنابِ اقبال کے تصوّرِ شاہین میں ملتی ہے۔

حقیقی آزادی کے حوالے سے ہمارے نوجوانوں میں موجود تڑپ ہی تو ہے جس کیلئے میں نے ہمیشہ رب العزت سے دعا کی کہ ایک روز میری قوم کو اس سے آشنا کردے! وہ قومیں جن کے نوجوان آزادی کو اپنی زندگیوں سے بالا شمار کرتے ہیں، واقعتاً کارنامے سرانجام دیتی ہیں۔

عمران خان اپنےارادوں سےاپنی پارٹی کی قیادت کو کیوں لا علم رکھتے ہیں؟واضح ہو گیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button