پاکستان

عمران خان اپنےارادوں سےاپنی پارٹی کی قیادت کو کیوں لا علم رکھتے ہیں؟واضح ہو گیا

عمران خان کا ملک کو مارشل لا اور ایمرجنسی کے حوالے کرنے کا خواب اب تک تتر بتر رہا ہے۔

لاہور (کھوج نیوز )عمران خان کیا کرنے کاارادہ رکھتے ہیں اور پارٹی کی قیادت کا لا علم کیوں رکھتے ہیں؟واضح کر دیا گیا، عمران خان کی حکمت عملی سے باقی قیادت لاعلم،دوسرا بے بس اور پریشان کہ عمران خان کو کوئی کیسے سمجھائے کہ تشدد کی بجائے قانون اور عدالت کے سامنے ہتھیارڈالنا ہوں گے۔ حیف! عمران خان اپنے سپورٹرز کو اسٹیبلشمنٹ کیخلاف اکسا چکے ہیں۔اپنی لڑائی عمدہ طریقہ سے لڑ رہے ہیں۔ انتظامیہ اور پولیس کی حکمت عملی اس لحاظ سے کامیاب کہ عمران خان کو لاشوں کا تحفہ نہیں ملا ۔

عمران خان کا ملک کو مارشل لا اور ایمرجنسی کے حوالے کرنے کا خواب اب تک تتر بتر رہا ہے۔ ناقابل تلافی نقصان اتنا کہ پرتشدد جتھوں کے ذریعہ ریاست کو اپاہج کرنے کی ریت جنم لے چکی ہے۔ نامساعد بین الاقوامی تناظر میں پاکستان نا ممکنات کے بھنور میں پھنسا ہے ۔ یہی کچھ عمران خان چاہتا ہے کہ اپنے سیاسی میدان سے نکلنے سے پہلے ریاست کو دوزانو دیکھے تب ہی تو اسٹیبلشمنٹ نے سر نگوں ہونا ہے۔ کیا عمران خان دوسرا رائونڈ بھی جیت چکا ؟ اسٹیبلشمنٹ سے اپنا بدلہ لینے میں کامیاب ہو گیا ہے؟ آنکھ جو کچھ دیکھتی ہے لب پہ آ سکتا نہیں۔

6ارب ڈالرز کی گارنٹی کیوں نہیں مل رہی ؟وزیرخزانہ جواب گول کر گئے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button