پاکستان

عمران خان نے 75سال میں کمائی گئی فوج کی عزت کو خطرےمیں ڈال دیا

اگر آپ کے ہاتھ میں بندوق ہو تو یہ فرق نہیں پڑتا کہ بندوق کی نالی کے سامنے کھڑا انسان بندوق کی وجہ سے آپ کا تابع ہے یا دل سے آپ کو اپنے سے بہتر مانتا ہے

اسلام آباد(کھوج نیوز )پاکستانی فوج کی کمان بے شک نئی ہو لیکن ان کے پیار کے طریقے پرانے ہیں۔ انھیں معلوم ہے کہ ملک میں ہر وقت سیٹھوں، سیاستدانوں اور ججوں کی ایک پود موجود ہوتی ہے جو وسیع تر ملکی مفاد میں ذلت اٹھانے اور مال بنانے کو ہمیشہ تیار رہتی ہے (صحافیوں کا ذکر اس لیے نہیں کر رہا کیونکہ نہ وہ حکومتیں بناتے ہیں نہ گراتے ہیں، صرف حواریوں کے حواری کا کردار ادا کرتے ہیں۔ انھیں ڈھونڈنا بھی نہیں پڑتا۔ لیکن اب عمران خان نے75 سال سے کمائی گئی فوج کی محبت کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ فوج کا تعلقات عامہ کا ادارہ اگر سوشل میڈیا پر اسلام علیکم بھی کہہ دے تو ایسی گالیاں پڑتی ہیں جو کبھی پاکستان توڑنے کے خواب دیکھنے والوں کو بھی نہیں دی گئیں

۔ اگر آپ کے ہاتھ میں بندوق ہو تو یہ فرق نہیں پڑتا کہ بندوق کی نالی کے سامنے کھڑا انسان بندوق کی وجہ سے آپ کا تابع ہے یا دل سے آپ کو اپنے سے بہتر مانتا ہے۔ لیکن اگر جس کے ہاتھ میں بندوق ہے اس کو ہی یہ شک ہو جائے کہ بندوق کا نشانہ کدھر ہونا چاہیے تو نہ بندوق کسی کام کی نہ بندوق چلانے والا۔ہمارے عمران خان کو فاشسٹ، پاگل، بے وقوف سمجھنے والے جتنا بھی شور مچا لیں عمران خان پاکستان کے دل میں لگی ایک گرہ ہے جب تک یہ بحث مباحثے سے، ووٹوں سے، نوک جھونک سے، تھوڑی جھنجھلاہٹ سے کھل نہیں جائے گی پاکستان کی شریانوں میں بہنے والا خون کم سے کم ہوتا جائے گا۔

الیکشن ۡسے زیادہ مارشل لا اور ایمرجنسی لگانا کس کی ترجیحات میں شامل ؟دعویٰ کر دیا گیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button