عمران خان کو ڈنڈا دڈولی کرکے پولیس کے ڈالے میں ڈالو پھر؟
ایک نئی نسل سیکھ رہی ہے کہ آنسو گیس کے بعد کس طرح کے آنسو نکلتے ہیں، ان کو کیسے روکنا ہے۔ پولیس سیکھ رہی ہے کہ پسپائی اختیار کیسے کرنی ہے، عدالتیں سیکھ رہی ہیں
اسلام آباد ٠کھوج نیوز) جس دن سے عمران خان کی حکومت گئی ہے ان کے مخالفوں کی ایک ہی خواہش ہے کہ عمران خان کو سبق سکھایا جائے۔ وہ جمہوریت پسند لوگ بھی جو ہر وقت بنیادی انسانی حقوق اور حق رائے دہی کا درس دیتے رہتے ہیں وہ بھی سینے پر ہاتھ مار کر کہتے ہیں الیکشن ہوتے رہیں گے پہلے عمران خان کو ڈنڈا ڈولی کر کے پولیس کے ڈالے میں ڈالو، کسی جیل میں رکھو، کیس بڑے ہیں کسی ایک میں سزا دلوا دو اور پھر جیل کے دروازے کی چابی سمندر میں پھینک دو۔ اور اس کے بعد الیکشن الیکشن کھیلو۔ اور یہ اس لیے کرو کیونکہ ہمیں پتہ ہے کہ یہ اس سے پہلے دوسرے لیڈروں کے ساتھ بھی ہو چکا ہے۔ ہمارے انٹیلیجنس ادارے، ہماری عدلیہ، ہماری اشرافیہ قانون کی ناک موڑنے، جمہوریت کو کان سے پکڑ کر اپنی مرضی کے راستے پر لگانے کا وسیع تجربہ رکھتی ہے، تو اب کیوں نہیں کرتی۔ ریاست کی کوشش جاری ہے
۔ ایک نئی نسل سیکھ رہی ہے کہ آنسو گیس کے بعد کس طرح کے آنسو نکلتے ہیں، ان کو کیسے روکنا ہے۔ پولیس سیکھ رہی ہے کہ پسپائی اختیار کیسے کرنی ہے، عدالتیں سیکھ رہی ہیں کہ صبح، دوپہر، شام، رات ایک ہی شخص کے بارے میں کتنے فیصلے لکھنے ہیں۔ اور چونکہ ہمیں کچھ نہیں پتہ کہ ہماری پرانی فوج کی نئی کمان کیا سوچ رہی ہے لیکن کم از کم یہ تو سوچ رہی ہو گی کہ یااللہ یہ کسی سے پیار کر بیٹھے، اب اس عشق لاحاصل کا انجام کیا ہو گا؟
عمران خان نے آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کا عندیہ دے دیا مگر کیوں؟