پاکستان

عمران خان نے آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کا عندیہ دے دیا مگر کیوں؟

حکومت تمام سیاسی جماعتوں کی ملاقات کے لیے تاریخ اور مقام کا تعین کرے، عمران خان مذاکرات کیلئے تیار ہیں: فواد چوہدری

اسلام آباد (آن لا ئن )پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) نے ملک کو جاری سیاسی اور معاشی بحرانوں سے نجات دلانے کے لیے مخلوط حکومت سے آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ تمام سیاسی جماعتوں کی ایک میز پر ملاقات کے لیے ایک تاریخ اور مقام کا تعین کرے۔

تحریک انصاف پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ اعظم نذیر تارڑ مل بیٹھ کر مسائل حل کرنے کے لیے آئے روز بیان دے رہے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف نے بھی مذاکرات کا کہا ہے۔انہوں نے کہ کہ اس عمل کو بیان سے آگے بھی بڑھائیں اور سیاسی جماعتوں کو ملنے کی تاریخ اور مقام دیں، عمران خان پہلے ہی مذاکرات کی حمایت کر چکے ہیں۔ان کا یہ ٹوئٹ ایک ایسے موقع پر آیا جب عمران خان بھی مفاہمت آمیز لہجہ اختیار کرتے ہوئے حکومت کو مذاکرات کی دعوت دے چکے ہیں۔عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں کہا کہ میں پاکستان کی ترقی، مفاد اور جمہوریت کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کروں گا۔ اس سلسلے میں میں کسی سے بھی بات کرنے اور اس جانب میں ہر قدم اٹھانے کے لیے تیار ہوں۔

عمران کی ٹوئٹ سے ایک دن قبل بدھ کو وزیر اعظم شہباز شریف نے عمران خان کی جانب مذاکرات کا ہاتھ بڑھاتے ہوئے کہا تھا کہ ملک کو آگے لے جانے کے لیے تمام سیاسی قوتوں کو مل کر بیٹھنا ہو گا۔ فواد چوہدری نے آج لاہور ہائی کورٹ کے باہر بھی بات کرتے ہوئے ملاقات کی تاریخ اور مقام کا مطالبہ بھی دہرایا۔وزیر اعظم اور وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ بیانات دے رہے ہیں لہٰذا آپ کو آگے آنا بڑھنا چاہیے، آپ جس مقام کی بھی دعوت دیں گے، اسد عمر وہاں حاضر ہو جائیں گے، آپ بات کریں، ہم اس کے لیے تیار ہیں۔آخری بار تمام جماعتوں کے درمیان گفتگو اس وقت جب فروری میں وزیر اعظم نے آل پارٹیز کانفرنس بلائی تھی اور عمران خان سمیت ملک کی تمام سیاسی قیادت کو ملک کو درپیش چیلنجز پر قابو پانے کے طریقوں پر بات چیت کے لیے مدعو کیا تھا۔شہباز شریف نے ملک میں دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر آل پارٹیز کانفرنس طلب کی تھی اور یہ کانفرنس ایک ایسے موقع پر بلائی گئی تھی جب 30 جنوری کو پشاور کے علاقے پولیس لائنز کی ایک مسجد میں خودکش بم دھماکے میں 84 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔آج جاری پریس ریلیز میں پاکستان بار کونسل نے کہا کہ پی بی سی آل پارٹیز کانفرنس بلانے اور پارلیمانی جماعتوں کی تمام مرکزی قیادت کو اپنے تنازعات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے اور آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات کے انعقاد کے لیے مدعو کرنے کے لیے تیار ہے۔


اعلامیے میں پی بی سی کے وائس چیئرمین ہارون الرشید اور چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی حسن رضا پاشا نے کہا کہ تمام پارلیمانی جماعتیں اپنے تنازعات کو بات چیت کے ذریعے حل کریں اور دیگر اہم عوامی مسائل جیسے مہنگائی، کرنسی کی قدر میں کمی اور بے روزگاری وغیرہ پر توجہ دیں۔

عمران خان نے 75سال میں کمائی گئی فوج کی عزت کو خطرےمیں ڈال دیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button