پاکستان

عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں پیشی ‘ دفعہ 144 نافذ

جوڈیشل کمپلیکس کے تمام داخلی راستے سیل ،ریلی ،نعرے بازی و اشتعال انگیزی پھیلانے پر فوری مقدمہ درج کرنے اور گرفتاری کا فیصلہ،اسلام آباد پولیس

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر، آن لائن)سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ فوجداری کارروائی میں جوڈیشل کمپلیکس پیشی کا معاملہ،اسلام آباد پولیس نے جوڈیشل کمپلیکس جانے والے تمام راستوں کو رات گئے سیل کر دیا ،جوڈیشل کمپلیکس جانے والے راستوں کو کنٹینرز لگا کر بند کیا گیا،ضلعی انتظامیہ نے بھی اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کے توشہ خان کیس کی سماعت آج نیب کورٹ نمبر ون میں ہو گی، جگہ کی تبدیلی کے بعد جوڈیشل کمپلیکس میں پیشی پر اسلام آباد پولیس نے جوڈیشل کمپلیکس جانے والے تمام راستوں کو رات گئے سیل کر دیا جبکہ آئی جی اسلام آباد نے جوڈیشل کمپلیکس کے اطراف سیکورٹی کو مزید سخت کرنیکا حکم دیا ہے اور کہا ہے کہ جوڈیشل کمپلیکس میں عمران خان اور وکلاء کے علاوہ کسی کو داخل ہونیکی اجازت نہیں ہو گی۔

اسلام آباد میں دفعہ 144کے نفاذ کے پیش نظر عمران خان کی پیشی کے موقع پر اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے ریلی نکالنے پر مقدمہ درج کرنے اور اشتعال انگیزی پھیلانے والے کارکنان کو گرفتار کرنیکا فیصلہ بھی کیا ہے۔اسلام آباد پولیس نے واضح کیا ہے کہ آج جو بھی کارکن نعرے بازی یا قانون ہاتھ میں لیگا فوری طور پر گرفتار کر لیا جائیگا۔عمران خان آج توشہ خانہ کیس کے علاوہ دہشتگردی مقدمات میں بھی عبوری ضمانت حاصل کرینگے ۔

الیکشن ۡسے زیادہ مارشل لا اور ایمرجنسی لگانا کس کی ترجیحات میں شامل ؟دعویٰ کر دیا گیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button