پاکستان

حکومت کو معیشت خرابی کی وجہ سے کیا نقصان ہو رہا ہے؟ تفصیل سامنے آگئی

لوگ جب زرداری، شہباز شریف اور مولانا وغیرہ کو ایک ساتھ دیکھتے ہیں تو ان کا خون کھول اٹھتا ہے اور ان کا ووٹ عمران خان کی طرف جاتا ہے

لاہور(کھوج نیوز) معیشت کی خرابی کی وجہ سے حکومت میں شامل جماعتوں کی پاپولیرٹی زمیں بوس ہورہی ہے اور اس کا فائدہ عمران خان کو مل رہا ہے۔ دوسری طرف یہ حکومت عوام کے سامنے اپنا بیانیہ بھی نہیں بناسکی اور لوگ جب زرداری، شہباز شریف اور مولانا وغیرہ کو ایک ساتھ اقتدار میں دیکھتے ہیں تو ان کا خون کھول اٹھتا ہے اور لامحالہ ان کا ووٹ عمران خان کی طرف جاتا ہے۔

بدقسمتی یہ ہے کہ حکومت میں شامل تمام جماعتیں کچھ کرنے اور قربانی دینے کی بجائے اقتدار انجوائے کررہی ہیں اور یہ امید لگائے بیٹھی ہیں کہ وہی لوگ عمران خان کو قابو کرلیں گے جو انہیں لائے تھے لیکن وہ حکومت کی طرف دیکھ رہے ہیں اور وقت کے ساتھ ساتھ شاید یہ حکومت بھی ان کے لئے بوجھ بن جائے۔ایسا ہوا تو پھر کیا ہوگا؟ اس کا جواب جاننے کے لئے ذہن پر زیادہ بوجھ ڈالنے کی ضرورت نہیں۔

حکومت اور الیکشن کمیشن 90 روز میں الیکشن کروائے گی یا نہیں؟ حامد میر بول پڑے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button