پاکستان

جسٹس فائز عیسیٰ قاضی پیدل سفر کرسکتے ہیں تو باقی ججز اور جنرلزکیوں نہیں؟

پی اے سی کے چیئرمین نور عالم خان نے ریٹائرڈ ججز، بیوروکریٹس، جنرلزکو پلاٹ، پینشنزاورمراعات کا ریکارڈ بھی طلب کرلیاگیا

اسلام آباد(کھوج نیوز) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے ریٹائرڈ ججزاورجنرلز کو ملنے والی مراعات کا ریکارڈ طلب کرلیا۔کھوج نیوز کے مطابق چیئرمین نور عالم خان کی زیرصدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا، پی اے سی نے ریٹائرڈ ججز، جنرلز کو ملنے والی مراعات کا ریکارڈ طلب کرلیا،ریٹائرڈ ججز، بیوروکریٹس، جنرلزکو پلاٹ، پینشنزاورمراعات کا ریکارڈ بھی طلب کرلیاگیا۔نور عالم خان نے کہاکہ آڈٹ حکام آئندہ ہفتے تمام ریکارڈ فراہم کرے، ملک ڈوب رہا ہے،سی ڈی اے کی جانب سے ریکور کئے گئے پلاٹوں کی تفصیلات بھی طلب کرلی گئیں۔ نور عالم خان نے کہاکہ ہزاروں لٹر مفت تیل، موناٹائزڈپالیسی انجوائے کررہے ہیں ،کمیٹی اراکین نے کہاکہ ایک لاکھ 50 ہزار گاڑیوں کو مفت تیل فراہم کیا جارہا ہے ،کمیٹی نے سرکاری گاڑیوں میں مفت پٹرول استعمال ہونے کا ریکارڈ طلب کرلیا۔

شیخ روحیل نے کہاکہ پارلیمنٹرینز کو 10 روپے فی کلومیٹر کے حساب سے پیسے ملتے ہیں،برجیس طاہر نے کہاکہ ملک میں ڈیڑھ لاکھ سرکاری گاڑیاں ہیں ان کا پٹرول بند کیا جائے، مشاہد حسین نے کہاکہ سرکاری محکموں میں 5 لاکھ روپے سے زیادہ تنخواہ نہ دی جائے۔ نورعالم نے کہاکہ پروٹوکول میں 20 ،20 گاڑیاں استعمال ہو رہی ہیں،شیخ روحیل نے کہاکہ اگر کسی کی جان کو اتنا خطرہ ہے تو گھروں میں عدالت لگائیں،جسٹس قاضی فائز عیسی پیدل چل سکتے ہیں تو باقی ججز کیوں نہیں ۔ چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ چیف جسٹس، آرمی چیف کیلئے پروٹوکول سے عوام کو تکلیف نہ ہو،صدر، وزیراعظم کیلئے پروٹوکول سے عوام کو تکلیف نہ ہو،پروٹوکول کے باعث عوام کو تکلیف نہ پہنچے، پی اے سی نے کیبنٹ کو خط لکھنے کی ہدایت کردی۔

حکومت کو معیشت خرابی کی وجہ سے کیا نقصان ہو رہا ہے؟ تفصیل سامنے آگئی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button