پاکستان

عدالت نے مریم نواز کو کیوں اور کب طلب کیا؟ تاریخ اور وجہ سامنے آگئی

اداروں کی تضحیک کا الزام، عدالت نے دس مارچ کو مریم نواز کو طلب کرلیا' ظہیربابر نے مریم نوازپرمقدمہ درج کرانے کی درخواست دائر کی تھی

سکھر (کھوج نیوز، این این آئی)سکھر کی مقامی عدالت نے مسلم لیگ (ن) کی سینیئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز کو اداروں کی تضحیک کے الزام میں نوٹس جاری کردیا۔

سکھر کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے مریم نواز کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت کی۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے مریم نواز کو 10 مارچ کوطلب کرلیا۔ عدالت نے ایس ایچ او ماڈل ٹاؤن، ڈائریکٹر و ڈپٹی ڈائریکٹرسائبرکرائم اور ایس ایس پی سکھرکو بھی طلب کرلیا۔

پی ٹی آئی سکھر کے ضلعی صدر ظہیربابر نے مریم نوازپرمقدمہ درج کرانے کی درخواست دائر کی تھی۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ مریم نواز نے جلسے میں تقریر میں اداروں کے خلاف بات کی، انہوں نے عوام کو اداروں کیخلاف اوربغاوت پراکسانے کی کوشش کی۔

جسٹس فائز عیسیٰ قاضی پیدل سفر کرسکتے ہیں تو باقی ججز اور جنرلزکیوں نہیں؟

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button