پاکستان

عمران خان سے وفاداری، ثاقب نثار اور جاوید اقبال گرفتار؟

ثاقب نثار کو اپنے حلف سے روگردانی اور جاوید اقبال کو نیب میں اپنے عہدہ کے ناجائز استعمال پر جواب طلبی کیلئے عدالت میں بلایا جائیگا

لاہور(کھوج نیوز رپورٹ) سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار اور سابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کو عدالت کے کٹہرے میں لانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ میاں ثاقب نثار کو اپنے حلف سے روگردانی اور چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کو نیب میں اپنے عہدہ کے ناجائز استعمال پر جواب طلبی کے لئے عدالت میں لانے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ جسٹس (ر) ثاقب نثار اور جسٹس (ر) جاوید اقبال پر عمران خان کے لئے مقتدرہ کے آلہ کار بننے اور معاونت کرنے جیسے سنگین الزامات بھی عائد کیے گئے ہیں جس میں انہیں بہت جلد عدالت کے روبرو پیش ہونا پڑے گا۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ وفاقی حکومت جسٹس میاں ثاقب نثار اور جسٹس جاوید اقبال کے خلاف عدالت میں دوسری فریق ہوگی۔

گجرات فسادات، مودی کو ہتھکڑیاں لگ گئیں؟ آر ایس ایس مدعی بن گیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button