انٹرنیشنل

گجرات فسادات، مودی کو ہتھکڑیاں لگ گئیں؟ آر ایس ایس مدعی بن گیا

مودی گجرات فسادات اصل ذمہ دار ' واجپائی نے گجرات فسادات کے دوران مودی کو راج دھرما نبھانے کا حکم دیا تھا: آر ایس ایس

نئی دہلی(این این آئی)بھارتی انتہاپسند ہندوتنظیموں بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)اور آر ایس ایس کے درمیان پھوٹ پڑ گئی،گجرات فسادات پر بی جے پی اور آرایس ایس کے درمیان تنازع شدت اختیار کرگیا، آر ایس ایس کے سربراہ ادھوٹھاکرے نے مودی کو گجرات فسادات کا ذمہ دار قرار دیدیاجس کے بعد بی جے پی کا عسکری ونگ خود بھی مودی سرکار پر برس پڑا۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق بھارتی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)اور آر ایس ایس کے درمیان پھوٹ پڑ گئی،ہندو انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس کے سربراہ ادھوٹھاکرے نے مودی کو گجرات فسادات کا ذمہ دار قرار دیدیااورکہاکہ سابق بھارتی وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی نے گجرات فسادات کے دوران مودی کو راج دھرما نبھانے کا حکم دیا تھا،واجپائی نے مودی کو فسادات کے دوران اپنی قانونی اور اخلاقی ذمہ داری ادا کرنے کو کہا تھا،ادھوٹھاکرے کے مطابق 2004انتخابات میں شکست پر واجپائی نے مودی سے استعفیٰ بھی طلب کیا تھا۔

بال ٹھاکرے نے مودی کا سیاسی کیریئر بچانے میں کلیدی کردار ادا کیا،بال ٹھاکرے نے واجپائی کو مودی کے استعفے کے مطالبے سے پیچھے ہٹنے پر مجبور کیا،اگر بال ٹھاکرے مودی کی پشت پر کھڑا نہ ہوتا تو مودی ا?ج وزیراعظم نہ ہوتا،ادھو ٹھاکرے نے کہا بی جے پی ہندوتوا کے نظریے سے پیچھے ہٹ رہی ہے، مودی کے گجرات فسادات میں ملوث ہونے کے ناقابلِ تردید ثبوت منظرعام پر آچکے ہیں۔انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا بھارتی عوام ایسے شخص کو دوبارہ وزیراعظم منتخب کریں گے جسکے جرائم کے خلاف اپنے اور عالمی میڈیا میں بھی ثبوت آچکے ہیں، کیا تیسری مرتبہ وزیراعظم بننے والا مودی خطے اور عالمی دنیا کیلیے مزید خطرناک ثابت نہیں ہوگا؟۔

اٹلی میں کشتی ڈوبنے کی اصل وجہ کیاتھی؟ چونکا دینے والی تفصیل آگئی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button