پاکستان
عمران خان پارٹی کے سربراہ رہیں گے یا نہیں؟ بڑی خبر سامنے آگئی
عمران خان کو پارٹی سربراہ سے ہٹانے کی کارروائی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر' 5رکنی لارجر بنچ 30جنوری کو کیس کی سماعت کرے گا

لاہور (نمائندہ خصوصی، این این آئی) لاہور ہائی کورٹ میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو پارٹی سربراہ سے ہٹانے کے لئے الیکشن کمیشن کی کارروائی کے خلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔
پٹھان کی دھوم ،32سال بعد کشمیر کے سینماء ہائوس بھی فل
رجسٹرار ہائی کورٹ آفس نے کازلسٹ جاری کر دی، جسٹس شاہد بلال حسن کی سربراہی میں 5رکنی لارجر بنچ 30جنوری بروز پیر کو کیس کی سماعت کرے گا۔بنچ کے دیگر ارکان میں جسٹس شاہد کریم، جسٹس جواد حسن، جسٹس شمس محمود مرزا، جسٹس شہرام سرور چودھری شامل ہیں، لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس جواد جسن نے لارجر بنچ بنانے کی سفارش کی تھی۔