پاکستان

مریم نواز کی واپسی، کیپٹن (ر) صفدر ان ایکشن، عمران خان پر تنقید

نواز شریف نے ہمیشہ سیاست سے زیادہ ریاست کو اہمیت دی لیکن عمران خان پیروں کے گھر گیا اور پیرنی لے کر آگیا: کیپٹن (ر) صفدر

لاہور ( اپنے سٹاف رپورٹر سے ، این این آئی) مریم نواز کی واپسی، کیپٹن (ر) صفدر ان ایکشن، عمران خان پر تنقید ‘ مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما کیپٹن (ر) صفدر نے کہا ہے کہ نواز شریف نے ہمیشہ سیاست سے زیادہ ریاست کو اہمیت دی لیکن عمران خان پیروں کے گھر گیا اور پیرنی لے کر آگیا،مریم نواز کی آمد سے کارکنوں کو امید کی کرن نظر آ رہی ہے۔

نگران صوبائی وزیر بلال افضل نے سرکاری مراعات واپس کیوں کیں؟ بڑی خبر آگئی

انہوں نے لاہورکے علاقے شام نگر کی یوسی 73میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کل خبریں آ رہی ہیں کہ فلاں پیر عمران خان کے ساتھ مل گیا جب کہ عمران خان پیروں کے گھر گیا اور پیرنی لے کر آگیا۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ پیر عمران خان سے یہ کیوں نہیں پوچھتے کہ چھ کلمے آتے ہیں یا نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے ہمیشہ سیاست سے زیادہ ریاست کو اہمیت دی جبکہ کارکنوں کو مریم نواز کی آمد سے امید کی کرن نظر آ رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button