پاکستان

نگران صوبائی وزیر بلال افضل نے سرکاری مراعات واپس کیوں کیں؟ بڑی خبر آگئی

نگران وزیر اعلی کی زیر سر پرستی ذمہ داری کے مینڈیٹ کو احسن انداز میں نبھانے اورمقررہ مدت میں فری اینڈ فیئر انتخابات کروانے کا عزم

لاہور (کھوج نیوز سٹاف رپورٹر، آن لائن) نگران صوبائی وزیر مواصلات،ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن،و نارکوٹکس بلال افضل نے ملک کو درپیش معاشی صورتحال کے پیش نظر سرکاری مراعات نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے اس ضمن میںوہ تنخواہ، سرکاری گاڑی ، گھر ،پروٹوکول اور دیگر مراعات نہیں لیں گے ۔ اس کا مقصد ایک مثال قائم کرنا ہے کہ حکومت پر موجودہ معاشی بحرانی صورت حال میں مزید بوجھ نہ ڈالا جائے ۔

مریم نواز کی وطن واپسی کے شیڈول میں پھرتبدیلی، نیا شیڈول سامنے آگیا

انہوں نے اعادہ کیا کہ جو ذمہ داری کا مینڈیٹ انہیں نگران وزیر اعلی جناب محسن نقوی کی جانب سے دیا گیا ہے وہ اس سے سے احسن انداز میں عہدہ براء ہونے کی کوشش کریں گے۔ وہ مقررہ مدت میں فری اینڈ فیئر انتخابات کروانے اور اپنے محکمہ جات میں جاری ترقیاتی منصوبہ جات کی بروقت تکمیل کے لئے پر عزم ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button