پاکستان

مریم نواز کی وطن واپسی کے شیڈول میں پھرتبدیلی، نیا شیڈول سامنے آگیا

مسلم لیگ (ن) کی جا نب سے ان کا پرتپاک استقبال کی تیاریاں مکمل، انہیں ایک بڑے جلوس کی صورت میں ائیر پورٹ سے امراء لایا جائے گا

لاہور (کھوج نیوز، آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز ہفتہ کے روز وطن واپس پہنچیں گی ، مریم نواز لندن سے براستہ دبئی وطن واپس آرہی ہیں ، مسلم لیگ (ن) کی جا نب سے مریم نواز کی وطن واپسی پر پرتپاک استقبال کی تیاریاں جاری ہیں اور انہیں ایک بڑے جلوس کی صورت میں ائیر پورٹ سے ان کی رہائشگاہ جاتی امراء رائے ونڈ لایا جائے گا ۔

محکمہ پولیس میں آئوٹ آف ٹرن ترقیاں، سپریم کورٹ کا ایکشن، افسران کی ڈوریں

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز اپنے علاج اور والد محمد نواز شریف سے ملاقات کے لئے 5اکتوبر کو لاہور سے لندن کیلئے روانہ ہوئی تھیں ، اس وقت یہ اعلان کیا گیا تھا مریم نواز ایک ماہ قیام کے بعدنومبر میں وطن واپس پہنچ جائیں گی تاہم اس میں تاخیر ہوتی گئی ۔ مریم نواز اپنے والد کے ہمراہ لندن سے جنیوا گئی تھیں جہاں ان کے گلے کا آپریشن بھی ہوا جس کے بعد ان کی دوبارہ لندن واپسی ہو ئی ۔ لندن میں قیام کے دوران ہی پارٹی کی جانب سے انہیں پارٹی کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر کا عہدہ بھی تفویض کیا گیا ۔ مریم نواز نے تین ماہ 21 روز بیرو ن ملک قیام کے بعد وطن واپس آرہی ہے ہیں اور واپسی پر ان کے پرتپاک استقبال کیلئے تیاریاں جاری ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ مریم نواز لندن سے دبئی پہنچیں گی اور وہاں ایک روز قیام کے بعد ہفتہ کے روز تین بجے کے قریب لاہور ائیر پورٹ پر اتریں گی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button