سوشل ایشوز

برائلر مرغی نے ڈالر کو چاروں شانے چٹ کر دیا، قیمتوں میں ہوشر باء اضافہ

شہر میں پرچون سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت9روپے اضافے سے516روپے تک پہنچ گئی ، دکانداروں اور گاہکوں میں تلخ جملوں کا تبادلہ بھی دیکھنے میں آیا

لاہور (کھوج نیوز، آن لائن) برائلر مرغی نے ڈالر کو چاروں شانے چٹ کر دیا، قیمتوں میں اچانک ہوشر باء اضافہ ہونے کی وجہ سے دکانداروں اور گاہکوں میں تلخ جملوں کا تبادلہ بھی دیکھنے میں آیا۔

پنجاب میں ناجائز بھرتیاں؟ چیف سیکرٹری نے تمام ریکارڈ طلب کرلیا

تفصیلات کے مطابق شہر میں پرچون سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت9روپے اضافے سے516روپے ، زندہ برائلر مرغی کی قیمت6روپے اضافے سے344روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت289روپے فی درجن پر مستحکم رہی۔بتایا گیا ہے کہ برائلر گوشت کی مرغی میں اضافہ کے بعد دکانداروں اور گاہکوں میں تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا جبکہ گوشت کی قیمتوں میں اضافہ کی وجہ سے کئی دکاندار خالی ہاتھ واپس لوٹنے میں مجبور بھی نظر آئے۔ دکانداروں کا کہنا تھا کہ مرغی کا گوشت مہنگا ہونے کی وجہ سے گاہکوں میں کافی کمی آئی ہے اگر ایسے ہی سب کچھ چلتا رہا ہے تو ہم کو یہ کام چھوڑ کر محنت مزدوری کرنا پڑے گی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button