گرین لائن ٹرین سپیریئر سروس کب بحال ہوگی؟ فائنل تاریخ سامنے آگئی
سیلاب کے باعث بند کی گئی گرین لائن ٹرین سپیریئر سروس کے طور پر جمعہ سے دوبارہ بحال ہو گی، ٹرین چین سے درآمد کی گئی جدید کوچز کے ساتھ چلائی جائے گی
لاہور(کھوج نیوز، آن لائن) گرین لائن ٹرین سپیریئر سروس کب بحال ہوگی؟ فائنل تاریخ سامنے آگئی ، اس ٹرین کے بحال ہونے کے اعلان کے بعد شہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ ریلوے کا کہنا تھا کہ گرین لائن ٹرین میں اعلی معیار کی سہولیات دی جائیں گی جس میں ناشتہ، کھانا، بیڈنگ، یوٹیلیٹی پیک اور ہائی ٹی شامل ہوں گی۔تمام سہولیات ٹکٹ کی قیمت میں فراہم کی جائیں گی اور یہ سہولیات پاکستان کی کسی اور ٹرین میں میسر نہیں ہیں۔گرین لائن ٹرین کی مختلف کیٹیگریز کا کرایہ ان سہولیات کے پیش نظر رکھا گیا ہے اور دوسری ٹرینوں سے تقابلی مطابقت رکھتا ہے، گرین لائن پاکستان کی آرام دہ ترین سواری ہوگی۔
پنجاب میں ناجائز بھرتیاں؟ چیف سیکرٹری نے تمام ریکارڈ طلب کرلیا
گرین لائن ایکسپریس چین سے درآمد شدہ نئی کوچز اور بہترین انتظامات کے ساتھ اسلام آباد تا کراچی اپنے سفر کا آغاز کرے گی اور متوقع طو رپر وزیراعظم شہباز شریف مارگلہ اسٹیشن اسلام آباد میں گرین لائن ٹرین کا افتتاح کریں گے۔ٹرین مارگلہ اسٹیشن اسلام آباد سے دوپہر 3بجے روانہ ہو کر اگلے روز دوپہر 2بجکر 20منٹ پر کراچی پہنچے گی، ٹرین کی اے سی بزنس کلاس کا کرایہ 9450روپے، اے سی پارلر کا کرایہ 8500روپے، اے سی اسٹینڈرڈ کا کرایہ 7550روپے اور اکانومی کلاس کا کرایہ 4200 روپے ہے۔