پاکستان

نگران وزیراعلیٰ کا دبنگ فیصلہ، مزید سرکاری دفاتر ہمیشہ کیلئے بندکرنیکا اعلان

90 شاہراہ قائداعظم، سول سیکرٹریٹ، پنجاب اسمبلی اور ارفع کریم ٹیکنالوجی پارک میں قائم وزیراعلیٰ کے لئے مختص دفاتر استعمال نہیں کیے جائیں گے

لاہور(کھوج نیوز، آن لائن) نگران وزیراعلیٰ پنجا ب محسن نقوی کا دبنگ فیصلہ، مزید سرکاری دفاتر ہمیشہ کیلئے بندکرنیکا اعلان ، سٹاف ممبران کو دیگر محکموں میں ٹرانسفر کرنے کا اعلان بھی کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی 90 شاہراہ قائداعظم، سول سیکرٹریٹ، پنجاب اسمبلی اور ارفع کریم ٹیکنالوجی پارک میں قائم وزیراعلیٰ کے لئے مختص دفاتر استعمال نہیں کریں گے، یہ دفاتر آئندہ کے لئے بند کئے جا رہے ہیں، ان چاروں دفاتر کے سٹاف کو دیگر سرکاری امور کی انجام دہی پر معمور کیا جائے گا، کسی دفاتر کے سرکاری ملازم کو ملازمت سے نہیں نکالا جائے گا۔

کرکٹ ویسٹ انڈیز نے برائن لارا کو کونسی اہم ذمہ داری سونپی؟ پتا چل گیا

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کے لئے 4 دفاتر قائم کرنا قومی وسائل کے ضیاع کے مترادف ہے، پاکستان جیسا ملک ایسی شاہ خرچیوں کا متحمل نہیں ہو سکتا، ہم نے سرکاری اخراجات کو کنٹرول کرنا ہے اور بچت کرنی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button