پاکستان

محکمہ پولیس میں آئوٹ آف ٹرن ترقیاں، سپریم کورٹ کا ایکشن، افسران کی ڈوریں

سپریم کورٹ نے پولیس افسران کی آؤٹ آف ٹرن پروموشنز عملدرآمد کیس پر خیبر پختونخوا حکومت سے 6 ہفتوں میں رپورٹ طلب کرلی

اسلام آباد (کھوج نیوز’ این این آئی)سپریم کورٹ نے پولیس افسران کی آؤٹ آف ٹرن پروموشنز عملدرآمد کیس پر خیبر پختونخوا حکومت سے 6 ہفتوں میں رپورٹ طلب کرلی، صوبہ پنجاب، سندھ اور بلوچستان پہلے ہی پولیس افسران کی آؤٹ آف ٹرن پروموشنز واپس لے چکے ہیں۔

مہنگائی کا ذمہ دار کون؟ اسحاق ڈار کا عمران خان کو مناظرے کا چیلنج

سپریم کورٹ کا پولیس آئوٹ آف ٹرن پرموشن کیس میں صادر فیصلے پر عملدرآمد نہ ہونے پر توہین عدالت کی دائر درخواست پر سماعت جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخواہ نے عدالت کو بتایا کہ خیبر پختونخوا پولیس نے آؤٹ آف ٹرن پروموشنز واپس لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں آؤٹ آف ٹرن پروموشنز واپسی کیلئے کیس کابینہ کو بھیج دیا گیا ہے،پولیس افسران کی آؤٹ آف ٹرن پروموشنز واپسی کیلئے کمیٹی بن چکی ہے، پراسس مکمل کرنے کیلئے ایک ماہ کا وقت دیا جائے۔سپریم کورٹ نے چاروں صوبوں کو پولیس افسران کی آؤٹ آف ٹرن پرموشنز کو غیر قانونی قرار دے دیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button