پاکستان

پنجاب میں ناجائز بھرتیاں؟ چیف سیکرٹری نے تمام ریکارڈ طلب کرلیا

تمام سیکرٹریوں سے پنجاب میں یکم جولائی 2022ء سے 22 جنوری 2023ء تک کے درمیان تمام محکوں میں ہونے والی بھرتیوں کا ریکارڈ طلب کیا

لاہور (کھوج نیوز، آن لائن) چیف سیکرٹری پنجاب نے تمام سیکرٹریز سے سابق وزیراعلی پنجاب پرویزالٰہی کے دور حکومت میں ہونے والی بھرتیوں کی تفصیلات طلب کرلیں۔

محکمہ پولیس میں آئوٹ آف ٹرن ترقیاں، سپریم کورٹ کا ایکشن، افسران کی ڈوریں

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی نے دستاویزات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے تمام سیکرٹریوں سے پنجاب میں یکم جولائی 2022 سے 22 جنوری 2023 تک کے درمیان تمام محکوں میں ہونے والی بھرتیوں کا ریکارڈ طلب کرلیا۔رپورٹ کے مطابق تفصیلات میں آسامیوں کی تعداد، متعلقہ ادارے میں دی جانے والی تنخواہ سمیت تشہیر کا ریکارڈ بھی طلب کیا گیا ہے۔چیف سیکرٹری پنجاب کی جانب سے جاری مراسلہ میں متعلقہ حکام کو بھرتیوں سے متعلق تفصیلات ترجیحی بنیادوں پر جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button