پاکستان

وزراء کی گاڑیوں پر جھنڈا لگے گا یا نہیں؟ بڑی خبر آگئی

ہر گاڑی پر جھنڈا لگایا جاتا ہے اور صوابدید کے تحت یہ سب کچھ ہورہا ہے ،اس معاملے پر چیئرمین سینیٹ رولز اور قانون کے مطابق رولنگ دیں

اسلام آباد (کھوج نیوز’ این این آئی)سینٹ میں حکومتی اتحادی فاروق ایچ نائیک نے وزراء کی گاڑیوں پر جھنڈے کے استعمال پر اعتراض اٹھا دیا اور گاڑی پر جھنڈے کے استعمال پر چیئرمین سے رولنگ مانگ لی ۔

تفصیلات کے مطابق سینٹ اجلا س میں فاروق ایچ نائیک نے کہاکہ اس ملک میں وزرا، وزرائے مملکت اور ایسے مشیر ہیں جو وزرا ء کا سٹیٹس استعمال کررہے ہیں ،ہر گاڑی پر جھنڈا لگایا جاتا ہے اور صوابدید کے تحت یہ سب کچھ ہورہا ہے ،اس معاملے پر چیئرمین سینیٹ رولز اور قانون کے مطابق رولنگ دیں۔

سینیٹر یوسف رضا گیلانی نے فاروق ایچ نائیک کو جواب دیتے ہوئے کہاکہ 85ء میں پاکستان کے جھنڈے لگانے کی اجازت نہیں تھی ،ایک تحریک تھی جس کے باعث جھنڈے لگانے پر پابندی تھی ،اس معاملے میں بھی کابینہ کا حصہ تھا تو اس وقت کے وزیراعظم کے سامنے معاملہ اٹھایا تھا ،وزیراعظم جونیجو نے اپنے دور میں وزرا اور وزرائے مملکت کی گاڑیوں پر جھنڈے کی اجازت دی گئی ،جب وزرائ، وزرائے مملکت یا وہ مشیر جنہیں وزرا کا سٹیٹس دیا جائیگا تو پھر جھنڈا بھی دیا جائیگا ۔

بھارت کیساتھ بیک ڈور ڈپلومیسی پر حنا ربانی کھر پھٹ پڑیں

فاروق ایچ نائیک نے کہاکہ ہم قانون کی بالادستی کی بات کررہے ہیں ، اس وقت ہم جس جگہ پہنچے ہیں وہ صوابدید کی ہی وجہ ہے ،اس حوالے سے چیئرمین سینیٹ کو رولز کے تحت اور قانون کے تحت رولنگ دینی چاہیے ۔یئرمین سینیٹ نے کہاکہ اس معاملے کو دیکھا جائیگا پھر جھنڈے کے استعمال سے متعلق رولنگ دونگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button