پاکستان

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشرباء اضافہ ، امیر جماعت اسلامی لاہور بول اٹھے

ظالم حکمرانوں نے مہنگائی کے ذریعے عوام کے معاشی قتل کی قسم کھا رکھی ہے' ظالم حکمران عوام کو ریلیف دینے کی بجائے عوام کے زخموں پر نمک چھڑک رہے ہیں

لاہور (کھوج نیوز، آن لائن) امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 35 روپے فی لیٹر ظالمانہ اضافے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ظالم حکمرانوں نے مہنگائی کے ذریعے عوام کے معاشی قتل کی قسم کھا رکھی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافہ مہنگائی کی پسی عوام پر پیٹرول بم گرانے کے مترادف ہے۔ روس سے سستے پٹرول کے معاہدوں کے بعد پیڑولیم منصوعات کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ کرنا قوم کے عوام کیساتھ دھوکہ اور فراڈ ہے۔ عام آدمی پہلے ہی کمر توڑ مہنگائی سے فاقوںکی نوبت پر آگیا ہے ۔مہنگائی و بیروزگاری کے ستائے لوگ خدکشیاں کررہے ہیں ایسے میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ سے مہنگائی کا نہ رکنے والے طوفان برپا کریگا۔ پیٹرول کی قیمت کا براہ راست اثرہر چیز پر پڑتا ہے ۔

پنجاب میں ناجائز بھرتیاں؟ چیف سیکرٹری نے تمام ریکارڈ طلب کرلیا

آٹا، گھی، چکن، سبزیاں، دالیں، چاول سمیت دیگر اشیاء ضروریہ کی قیمتیں پہلے ہی عوام کی پہنچ سے دور ہوگئی ہے۔ظالم حکمران عوام کو ریلیف دینے کی بجائیمہنگائی کو مزید بڑھا کرعوام کے زخموں پر نمک چھڑک رہے ہیں۔ قوم سے اپیل کرتے ہیں کہ حکمرانوں کی عوام دشمن پالیسیوں کیخلاف عوام کو گھروں سے باہر نکلیں اورجماعت اسلامی کی قیادت کا ساتھ دیں۔ ظالم حکمران آئندہ بھی اقتدار پر قابض رہے تو آئندہ آنے والی نسلیں ہمیں معاف نہیں کریں گی۔عوام کے طاقت سے ہمیں اقتدار ملا تو جماعت اسلامی ظالم حکمرانوں کا حتساب کریگی اورقرآن و سنت کے نظام سے ملک و قوم کے مسائل کو حل کریگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button