پاکستان

عمران خان نے خاتون صحافی غریدہ فاروقی کو کیا پیغام بھیجا؟حقیقت منظرعام پر

عمران خان نے ایسے واقعات کا سختی سے نوٹس لیاہدایت کی ہی کہ پی ٹی آئی سے وابستہ کوئی بھی ایسی کسی سرگرمی میں ملوث نہیں ہو نا چاہئے

اسلام آباد (کھوج نیوز)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے فوادچودھری کے ذریعے سینئرخاتون صحافی غریدہ فاروقی کو اہم پیغام پہنچا دیا۔ غریدہ فاروقی نے کہاہے کہ عمران خان کا خصوصی پیغام بذریعہ فواد چودھری موصول ہوا کہ غریدہ فاروقی و دیگر صحافیوں کیخلاف سوشل میڈیا ہراسمنٹ ،ٹارگٹنگ میں قطعاً پی ٹی آئی نہ تو کبھی شامل تھی نہ آئندہ کبھی ہو گی۔

خاتون صحافی کاکہناتھا کہ عمران خان نے ایسے واقعات کا سختی سے نوٹس لیا ہے اور سختی سے ہدایت کی ہی کہ پی ٹی آئی سے وابستہ کوئی بھی ایسی کسی سرگرمی میں ملوث نہیں ہو نا چاہئے۔غریدہ فاروقی کاکہناتھاکہ عمران خان صاحب کا یہ اقدام یقینا قابل تحسین ہے؛ شکریہ خان صاحب، آپ ایک بڑے لیڈر ہیں اور آپ سے ایسے ہی احساس ذمہ داری اور اپنے فالوورز کی رہنمائی کی امید رہے گی۔

عمران خان سب کے پاؤں پکڑیں گے،وزیردفاع خواجہ آصف کا دعوی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button