پاکستان

عدالت نے عمران خان کو مزید تین مقدمات میں بڑا ریلیف دیدیا

انسداد دہشت گردی عدالت میں عمران خان کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع ، 13 اپریل کو تفتیشی رپورٹ طلب

لاہور (کورٹ رپورٹر، آن لائن) عدالت نے عمران خان کو مزید تین مقدمات میں بڑا ریلیف دیدیا ‘ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے 13 اپریل کو تفتیشی رپورٹ طلب کر لی۔

بتایا گیا ہے کہ پیشی سے قبل عمران خان کی جانب سے ایک دن کیلئے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی جسے جج عبہر گل خان نے مسترد کرتے ہوئے پیش ہونے کی ہدایت کی، عدالت نے قرار دیا کہ پیش ہوئے بغیر ریلیف نہیں مل سکتا ہے، عدالت پیشی کے موقع پر عمران خان کیس کی جے آئی ٹی کے سربراہ عمران کشور کے سامنے بھی پیش ہوئے، جے آئی ٹی نے عمران خان کو سوالنامہ دیا۔

ان کے وکلا کا کہنا تھا کہ اس کا جواب جلد جمع کروایا جائے گا، عدالت نے حماد اظہر اور فواد چوہدری کی عبوری ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دیں۔ میڈیا سے گفتگو میں عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے بتایا کہ عمران خان شامل تفتیش ہوگئے۔ عدالت نے میاں محمودالرشید اور اعجاز چودھری کی عبوری ضمانت میں 13 اپریل تک توسیع اور مسرت جمشید چیمہ اور ان کے شوہر چمشید چیمہ کی ضمانت کی درخواست واپس لینے پر نمٹا دی۔

اثاثے منجمد کرنے کیخلاف درخواست، شہباز شریف کو آخری نوٹس

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button