پاکستان

اثاثے منجمد کرنے کیخلاف درخواست، شہباز شریف کو آخری نوٹس

احتساب عدالت، شہباز شریف فیملی کے اثاثے منجمد کرنے کے خلاف درخواست پر 27 اپریل کو وکلاء سے مزید دلائل طلب

لاہور (کورٹ رپورٹر، آن لائن) اثاثے منجمد کرنے کیخلاف درخواست، شہباز شریف کو آخری نوٹس ‘ حتساب عدالت کے ڈیوٹی جج زبیر شہزاد کیانی نے شہباز شریف فیملی کے اثاثے منجمد کرنے کے خلاف درخواست پر 27 اپریل کو شہباز شریف فیملی کے وکلاء سے مزید دلائل طلب کر لئے

تفصیلات کے مطابق درخواست حمزہ شہباز اور نصرت شہباز کی طرف سے دائر کی گئی تھی، شہبازشریف فیملی کی جانب سے اثاثے منجمد کرنے کے حکم کو چیلنج کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیب کورٹ نے شہبازشریف،حمزہ شہباز، نصرت شہباز، تہمینہ درانی اور کمپنیوں کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم دیا، عدالت اثاثہ جات کو منجمد کرنے کا حکم درست نہیں ہے،عدالت اثاثہ جات منجمد کرنے کے احکامات کو کالعدم قرار دے۔

منی لانڈرنگ ریفرنس، شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی آزادی کا پروانہ جاری؟

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button