پاکستان

عوام نے عمران خان کی غلطیاں معاف کردیں یا ان کی پکڑ ہوگی؟راز بے نقاب

عمران خان نے جس کرپٹ سیاستدان کو اپنی پارٹی میں شامل کیا، پارٹی گندی ہونے کی بجائے وہ سیاستدان پاک ہو گیا

لاہور (کھوج نیوز)عوام نے عمران خان کی غلطیاں معاف کردی ہیں یا ان کی پکڑ ہوگی؟بڑے راز سے پردہ اُٹھ گیا، جس فراخ دلی سے عوام کو عمران خان کی غلطیاں معاف کرتے دیکھا، اس سے پہلے کبھی نہیں۔ اس پر ناجائز اولاد تک کا الزام معاف کر دیا گیا۔ اس پر اسٹیبلشمنٹ کا لاڈلا ہونے کا داغ بھی مخلوق نے دھو دیا۔ آج وہ واحد اینٹی اسٹیبلشمنٹ سیاسی قائد ہے۔

عمران خان نے جس کرپٹ سیاستدان کو اپنی پارٹی میں شامل کیا، پارٹی گندی ہونے کی بجائے وہ سیاستدان پاک ہو گیا۔ شوکت خانم کے فنڈز میں خورد برد کا الزام لگایا۔ کچھ ہاتھ نہ آیا۔ عمران خان کی آڈیو لیکس جاری ہوئیں، کچھ بھی نہ بگڑا۔ وجوہات بہت سی ہیں۔مخالف کبھی یہ بات ثابت نہیں کر سکے کہ عمران خان سیاست میں پیسہ کمانے آیا ہے۔ باقی تمام سیاستدانوں کی شوگر ملیں،

فائونڈریز اور بیرونِ ملک جائیدادیں بکھری پڑی ہیں۔ شریف خاندان کے لندن فلیٹس اور زرداری صاحب کا سرے محل تو ان کیلئے بہت مصیبت کا باعث بنے۔ پاکستان میں وہ سب کے سب کاروبار کر رہے ہیں، سوائے عمران خان کے۔ لوگ یہ کہتے تھے کہ عبد العلیم خان اور جہانگیر ترین عمران خان کی اے ٹی ایمز ہیں۔ آج کہاں ہیں وہ اے ٹی ایمز۔

عمران خان اپنے پارٹی رہنماوں پر اعتماد کیوں نہیں کرتے؟تہلکہ خیز انکشافات

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button