پاکستان

بھارت آئی ٹی انڈسٹری میں آگے نکل گیا لیکن ہم نے کون سی فیکٹریاں لگائیں؟تہلکہ خیز رپورٹ

ہم نے اسلحے کے انبار لگا کر دیکھ لئے، آبادی بڑھا کر دیکھ لی، مذہب کا استعمال کرکے دیکھ لیا،فحاشی عریانی کو ہوا بنا کر دیکھ لیا

اسلام آباد(کھوج نیوز ) بھارت کی کل آئی ٹی ایکسپورٹ اِس وقت تقریبا ڈیڑھ سو ارب ڈالر کے قریب ہے ،جس وقت بھارت میں آئی ٹی کے شعبے کی ترقی کے لئے یہ کام کئے جا رہے تھے اس وقت ہم افغانستان میں جنگ لڑ رہے تھے، اپنے ملک میں جہادی تیار کر رہے تھے اور فرقہ واریت کی فیکٹریاں لگا رہے تھے۔ ہمیں بھی اِن اقدامات کا پھل مل گیا، جیسی انڈسٹری ہم نے ملک میں لگائی ویسی مصنوعات تیار ہوگئیں۔

گزشتہ 75برس کا آڈٹ ایک ہزار الفاظ میں کرنا ممکن نہیں مگر اِس بات کی نشاندہی ضرور کی جا سکتی ہے کہ جو کام ہم نے اِن سات دہائیوں میں کئے ان کا نتیجہ کیا نکلا… ہم نے اسلحے کے انبار لگا کر دیکھ لئے، آبادی بڑھا کر دیکھ لی، مذہب کا استعمال کرکے دیکھ لیا،فحاشی عریانی کو ہوا بنا کر دیکھ لیا، آمریت کا مزا چکھ کر دیکھ لیا….نتیجہ صفر بٹا صفر۔عقل کا تقاضا یہ ہے کہ اِن تمام باتوں سے رجوع کیا جائے اور وہ پالیسیاں اپنائی جائیں جو دیگر کامیاب ممالک نے نارمل انداز میں اپنا رکھی ہیں۔ ہم نے اگر اب بھی یہ پالیسیاں تبدیل نہ کیں تو نتیجہ بھی تبدیل نہیں ہوگا، وہ صفر ہی رہے گا، یہی قانون ِ قدرت ہے۔

پنجاب اورخیبرپختونخواکےانتخابات کو قبول کیا جائےگا یا نہیں ِسوال اُٹھا دیا گیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button