پاکستان

پنجاب اورخیبرپختونخواکےانتخابات کو قبول کیا جائےگا یا نہیں ِسوال اُٹھا دیا گیا

ملکی حالات ابتری کی جانب اس قدر بڑھیں کہ نہ چاہتے ہوئے بھی پاک فوج مداخلت پہ مجبور ہوجائے

اسلام آباد(کھوج نیوز)پنجاب اور خیبر پختونخوا کے انتخابات کو قبول کیا جائے گا یا نہیں ؟سوال اُٹھا دیا گیا،رپورٹ کے مطابق پنجاب اور اس کے ہفتہ دس روز بعد خیبرپختونخوا کے صوبائی انتخابات منعقد ہوبھی جائیں تو ان کی شفافیت کو یقینی بنانا شاید ممکن نہیں۔ کوئی نہ کوئی فریق انہیں تسلیم نہ کرنے کا اعلان کردے گا اور اکتوبر میں ہونے والے قومی اسمبلی کے انتخابات بھی ہونے سے پہلے مشکوک ہوجائیں گے۔ اور سیاسی بحران لاینحل ہوجائے گا اور تھمنے کا نام نہ لے گا۔

دوم: کسی نہ کسی طرح 30 اپریل کو پنجاب اور بعدازاں خیبرپختونخوا اسمبلی کے انتخابات کو انتظامی بہانے یا کسی ممکنہ حادثے یا بڑی دہشت گردی یا معاشی ایمرجنسی کے باعث ملتوی کردیا جائے۔ ظاہر ہے اس پر بہت سیاسی خلفشار برپا ہوگا اور عدالتی مداخلت ہوگی یا پھر ماورائی جھٹکا جس کے نتیجے میں نہ جانے کیا انتظامی خلا پیدا ہوجائے۔ ملکی حالات ابتری کی جانب اس قدر بڑھیں کہ نہ چاہتے ہوئے بھی پاک فوج مداخلت پہ مجبور ہوجائے اور ممکن ہے سیاسی سمجھوتہ کرنے پر مخالف سیاسی کیمپوں کو مجبور کرے یا پھر سے مارشل رول کی طرف چل نکلے اور سیاستدان پھر سے ہاتھ ملتے رہ جائیں اور جانے ملک کس عظیم تنہائی کی جانب لڑھک جائے۔

چہارم:پھر سے پارلیمنٹ متحرک ہوجائے جس میں تحریک انصاف کے اراکین کی واپسی کو یقینی بناتے ہوئے کسی آئینی و سیاسی میثاق کی راہ ہموار کی جائے۔ یہ آپشن یقینا آئینی، پارلیمانی، جمہوری اور سیاسی اعتبار سے پائیدار ہوسکتا ہے ، یہی راہ سیاستدانوں کیلئے ہر اعتبار سے بار آور بھی ثابت ہوسکتی ہے۔ لیکن اس کا کیا کیا جائے کہ سیاستدان مرنے مارنے پہ تلے بیٹھے ہیں اور باہمی مکالمے اور سیاسی سمجھوتے پہ ابھی تیار نہیں۔ سوچتا ہوں کہ اگر پی این اے اور پی پی پی میں 1977 میں مذاکرات ہوسکتے ہیں تو اب کیوں نہیں جبکہ مجوزہ مذاکرات کو سبوتاژ کرنیکیلئے جنرل ضیا الحق کی طرح کا کوئی خدشہ بھی نظر نہیں آرہا۔ آخر یہ مذاکرات ہوں تو کیسے ہوں؟ جنرل کاکڑ کی طرح جنرل عاصم منیر اس پر ابھی بظاہر تیار نظر نہیں آتے اور وہ اپنا دامن صاف رکھنا چاہتے ہیں جوبہت خوش آئند بات ہے۔

توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری ‘ حیران کن انکشافات

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button