پاکستان

سود خوروں کی شامت ، اسحاق ڈار کا بڑا قدم اٹھاتے ہوئے اعلان جنگ

سود سے پاک معاشی نظام اپنانے کے لئے کی جانے والی کوششوں کے راستے میں آنے والی تمام رکاوٹوں سے نمٹنے کے لئے دل لگی، محنت اور سنجیدگی سے کام کریں،وزیر خزانہ

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت وفاقی شرعی عدالت کے سود کے خلاف حکم نامے پر عملدرآمد کے لئے قائم کی گئی اسٹیئرنگ کمیٹی کااجلاس گزشتہ روز ہوا۔ اعلامیہ وزارت خزانہ کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ نے اجلاس کی ویڈیو لنک کے ذریعے صدارت کی۔

وفاقی وزیر خزانہ نے کمیٹی ممبران کی جانب سے سود کے خاتمے کے خلاف کیے گئے اقدامات کو سراہا اور کمیٹی کی کارکردگی کو اطمینان بخش قرار دیا۔ وفاقی وزیر خزانہ نے روایتی بینکنگ نظام سے شریعہ کی رو کے مطابق بینکنگ نظام قائم کرنے کے لئے سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے آگاہی پھیلانے، شعور کی ترویج قانونی اور انتظامی اصلاحات کو متعارف کروانے اور عالمی معیارات کو اپنانے کے لئے دئے گئے روڈ میپ کو سراہا۔ کمیٹی میں سود کے خاتمے کے پیش نظر طلب اور رسد سے متعلق پیدا ہونے والے مسائل پر بھی بحث کی گئی اور مقررہ مدت میں ان مسائل سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے اٹھائے گئے اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔

وفاقی وزیر خزانہ نے اس امید کا اظہار کیا کہ گورنر سٹیٹ بینک کی زیر نگرانی اسٹیئرنگ کمیٹی احسن انداز میں اپنا ہدف حاصل کرنے میں کامیاب ہو گی۔ انہوں نے تمام زمہ داران کو سود سے پاک معاشی نظام اپنانے کے لئے کی جانے والی کوششوں کے راستے میں آنے والی تمام رکاوٹوں سے نمٹنے کے لئے دل لگی، محنت اور سنجیدگی سے کام کرنے کی ہدایت کی۔ اسحاق ڈار نے حکومت پاکستان کی اسلامی معاشی نظام اپنانے کے نظریے اور پاکستان کے بینکنگ نظام میں سے سود کے خاتمے کے لئے عزم کو اجاگر کیا۔ اجلاس میں گورنر سٹیٹ بینک ، سیکرٹری فنانس ، کمیٹی ممبران اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کی چیئرمین سینیٹ سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button