پاکستان

آئی ایم ایف سے معاملات کب طے پائیں گے؟ اسحاق ڈار کی نئی کہانی

معاہدے سے مشکلات پر قابو پانے میں مدد ملے گی، پاکستان دیوالیہ نہیں ہوگا،اس وقت ہماری معیشت کو سنگین معاشی چیلنجز کا سامنا ہے،اسحاق ڈار

اسلام آباد(کامرس رپورٹر، آن لائن)وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اس وقت ہماری معیشت کو سنگین معاشی چیلنجز کا سامنا ہے،آئی ایم ایف سے معاملات جلد طے پا جائیں گے، معاہدے سے مشکلات پر قابو پانے میں مدد ملے گی، پاکستان دیوالیہ نہیں ہوگا، حکومت معیشت کو پائیدار ترقی کی راہ پر ڈالنے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ اس وقت ہماری معیشت کو سنگین معاشی چیلنجز کا سامنا ہے،آئی ایم ایف سے معاملات جلد طے پا جائیں گے، معاہدے سے مشکلات پر قابو پانے میں مدد ملے گی، پاکستان دیوالیہ نہیں ہوگا، حکومت معیشت کو پائیدار ترقی کی راہ پر ڈالنے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔صدر اسلام آباد چیمبر احسن ظفر بختاوری نے اپنے خطاب میں کہا کہ کاروبار، سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے اقتصادی پالیسیوں کا تسلسل ضروری ہے، تاجر برادری معیشت بحالی کی کوششوں میں حکومت کا ساتھ دے گی ،حکومت پاکستان کو قرضوں سے نجات دلانے کیلئے اقدامات کرے ۔اس موقع پر مسلم لیگ(ن) کے رہنما طارق فضل چوہدری نے کہا کہ حکومت کاروبار کرنے میں آسانیاں پیدا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

عمران خان حاضر ہوں، سی ٹی ڈی پولیس نے کیوں طلب کیا؟

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button