پاکستان

اسحاق ڈار کا دورہ واشنگٹن ملتوی کیوں ہوا؟ اصل کہانی منظر عام پر آگئی

آئی ایم ایف مذاکرات، سیاسی بحران کے سبب اسحاق ڈار کا دورہ واشنگٹن ملتوی،وزارت خزانہ اور گورنر اسٹیٹ بینک ممکنہ طور پر پاکستان کے وفد کی واشنگٹن میں قیادت کریں گے





اسلا م آبا د (اپنے رپورٹر سے، آن لا ئن )وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) اور ورلڈ بینک کے موسم بہار کے اجلاسوں میں شرکت کے لیے واشنگٹن کا دورہ منسوخ کر دیا ہے،میڈیا ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ 10 اپریل سے ان اجلاسوں میں شرکت کرنے والے تھے جہاں ان کی آئی ایم ایف کے اعلیٰ حکام سے ملاقات ہونی تھی تاکہ وہ تعطل کا شکار فنڈنگ کا اجرا یقینی بنا سکیں جس کی اس وقت پاکستان کو ادائیگیوں کے توازن کے بحران سے بچنے کے لیے اشد ضرورت ہے۔

اسحاق ڈار کے دورے کی منسوخی کی وجہ ملک میں جاری موجودہ سیاسی بحران کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ سیاسی بحران کی وجہ سے امریکا نہیں جا رہے،حکام نے بتایا کہ وزیر خزانہ کی غیرموجودگی میں سیکریٹری خزانہ، وزارت خزانہ کے اعلیٰ حکام اور گورنر اسٹیٹ بینک ممکنہ طور پر پاکستان کے وفد کی واشنگٹن میں قیادت کریں گے،پاکستان کی فروری کے اوائل سے آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت جاری ہے تاکہ 2019 میں ہونے والے 6.5 ارب ڈالر کے پروگرام کے تحت 1.1 ارب ڈالر کی فنڈنگ حاصل کی جا سکے،اس حوالے سے رائٹرز نے وزارت خزانہ سے رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن انہوں نے اس پر تبصرے کی درخواست کا جواب نہیں دیا،گزشتہ سال تحریک عدم اعتماد کے نتیجے میں حکومت گنوانے کے بعد سے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی اتحادی حکومت کے لیے بہت بڑا چیلنج بنے ہوئے ہیں۔

عمران خان مسلسل انتخابات کے انعقاد کا مطالبہ کررہے ہیں جبکہ وزیر اعظم شہباز شریف نے ان کا یہ مطالبہ مسترد کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ عام انتخابات بہرحال اس سال کے آخر میں ہی ہوں گے،عمران خان کا مطالبہ ہے کہ جنوری میں تحلیل کی گئی پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیوں کے انتخابات آئینی مدت کے تحت 90 روز کے اندر منعقد کرائے جائیں لیکن حکومت تمام ملک میں ایک ہی ساتھ انتخابات کی خواہاں ہے،حکومت کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس سال دو صوبوں میں الیکشن کی حفاظت سے حکومتی سکیورٹی ایجنسیوں پر بہت زیادہ دباؤ پڑے گا کیونکہ وہ سرحدوں کے ساتھ ساتھ ملک میں دوبارہ سر اٹھانے والے خطرے سے نمٹنے میں بھی مصروف ہے،یہ صورتحال اس وقت ڈرامائی شکل اختیار کر گئی تھی جب سپریم کورٹ نے ان دونوں صوبائی اسمبلیوں کے لیے قبل از وقت انتخابات کا حکم دیا تھا لیکن حکومت نے عدالتی حکم کو مسترد کر دیا تھا،تاہم سپریم کورٹ نے اس معاملے پر ازخود نوٹس لیتے ہوئے حکومت اور الیکشن کمیشن کو صوبہ پنجاب میں 14مئی کو انتخابات کے انعقاد کا حکم دیا ہے۔

نواز شریف کا عمر عطاء بندیال سے ایسا مطالبہ کہ قانونی ماہرین بھی دنگ رہ گئے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button