پاکستان

نواز شریف کا عمر عطاء بندیال سے ایسا مطالبہ کہ قانونی ماہرین بھی دنگ رہ گئے

پی ٹی آئی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے والے اور آئین کی تو ہین کر نیوالے اور چیف جسٹس آف پاکستان فی الفور مستعفی ہو جائیں ،نو از شر یف

اسلا م آ باد (نیوز رپورٹر، آن لا ئن )سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال سے فی الفور مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔

نواز شریف کا کہنا تھاکہ عدالتیں قوموں کو بحرانوں سے نکالتی ہیں نہ کہ بحرانوں میں دھکیلتی ہیں، انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس نے نہ جانے کونسا اختیار استعمال کر کے اکثریتی فیصلے پر اقلیتی رائے مسلط کردی، نواز شریف نے مطالبہ کیا کہ اپنے منصب اور آئین کی توہین کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے والا چیف جسٹس مزید تباہی کرنے کے بجائے فی الفور مستعفی ہو جائے،واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ کے نوٹ کے بعد وفاقی حکومت نے بھی چیف جسٹس سے فی الفور مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔

پیپلز پارٹی کی کور کمیٹی میں کیا فیصلے ہوئے؟ اندرونی کہانی کھل کر سامنے آگئی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button