صحافیوں کی پکڑ دھکڑ ؛جنرل باجو ہ کو آرمی چیف بنوانے والوں کے ساتھ کیا ہوا؟
جنرل قمر جاوید باجوہ کے دورِ حکومت میں ان کے استاد عرفان صدیقی کو ہتھکڑی لگا کر گرفتار کیا گیا۔
اسلام آباد(کھوج نیوز )جنرل قمر جاوید باجوہ نصرت جاوید، مرتضی سولنگی اور طلعت حسین کو نوکری سے نکلوانے کی بھی تردید کرتے ہیں اور ان کا دعوی ہے کہ جنرل فیض حمید نے طلعت حسین کو نوکری سے نکلوایا تھا۔ حقیقت یہ ہے کہ جب ملازمت سے فارغ ہوجانے کے بعد طلعت حسین جنرل قمر جاوید باجوہ کے کزن انجم وڑائچ کو ان کے پاس لے کر آئے تو انہوں نے ان کی مدد کی۔
جنرل قمر جاوید باجوہ کے دورِ حکومت میں ان کے استاد عرفان صدیقی کو ہتھکڑی لگا کر گرفتار کیا گیا۔ یہ وہ شخصیت ہیں جنہوں نے وزیر اعظم نواز شریف سے سفارش کرکے انہیں آرمی چیف تعینات کروایا۔ جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کی باتوں سے محسوس ہوتا ہے کہ ان کا کردار محض مشاورت یا پھر ڈانٹ ڈپٹ تک محدود تھا۔ مثلا مطیع اللہ جان کو آئی ایس آئی نے نہایت بھونڈے طریقے سے اٹھایا جس پر انہوں نے لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کو ڈانٹا۔ جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ تو آئی ایس آئی کے ڈی جی سی کو تبدیل کرنے کی ذمہ داری لینے کو بھی تیار نہیں ۔ان سے جب یہ پوچھا گیا کہ آپ نے میجر جنرل عرفان ملک کو اس لئے ہٹادیا کہ انہوں نے مریم نواز کو Smashکرنے کی دھمکی دی تھی تو انہوں نے کہا ،میجر جنرل عرفان ملک کو جنرل فیض حمید نے ہٹایا کیونکہ وہ ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ ساتھ DG(C)کا کام بھی خود کرنا چاہتے تھے ۔
جنرل باجوہ اورجنرل فیض حمید ایک دوسرے پر سنگین الزامات کیوں لگا رہے ہیں ؟