گداگروں کو کھلی چھوٹ، عوام کا جینا محال، گھروں میں رہنے پرمجبور
رمضان کے آمد کے ساتھ ہی گداگروں نے ڈھیرے بسا دیئے ہے' خریداری کیلئے بازار آنے والے لوگوں بالخصوص عورتوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے

پشاور(نمائندہ کھوج نیوز، آن لائن)گداگروں نے پشاور باالخصوص حیات آباد کے لوگوں کا جینا محال کیا ہوا ہے لوگ ان کی وجہ سے گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں ۔
پاکستان تحریک انصاف ڈسٹرکٹ پشاور کے وائس پریذیڈنٹ و چیئرمین حیات آباد عمران خان سالارزئی نے کہا کہ رمضان کے آمد کے ساتھ ہی ملک کے دوسرے حصوں سے گداگروں نے پشاور میں ڈھیرے بسا دیئے ہے جس کی وجہ سے خریداری کیلئے بازار آنے والے لوگوں بالخصوص عورتوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ اور مقامی پولیس نے آنکھیں بند کی ہوئی ہے۔
عمران خان سالارزئی نے کہا کہ بھیگ مانگنا تو ایک طرف یہ مرد و عورت گداگر چوری چکاری اور دوسرے غیر اخلاقی دھندوں میں بھی ملوث ہے انہوں نے ضلعی انتظامیہ اور آئی جی پی سے مطالبہ کیا کہ اس کیلئے جامعہ پلان بنایا جائے تاکہ عوام کو اس بابرکت مہینے میں ان سے نجات مل سکے۔
مسلم لیگ ن الیکشن سےخوفزدہ کیوں ؟عمران خان سےمقابلہ کیسےکیا جائےگا؟