پاکستان

وفاقی کابینہ کا اجلاس، زلمے خلیل زاد کے بیانات پر شدید مذمت

وفاقی کابینہ کا جنوبی وزیرستان انگور اڈہ میں دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے بریگیڈیئر مصطفی کمال برکی کو خراج عقیدت

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر، آن لائن )وفاقی کابینہ نے کہا ہے کہ سکیورٹی اور مالی صورتحال انتخابات کے حوالے سے مناسب نہیں ہے۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس ہوا ۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں امریکا کے سابق مندوب برائے افغانستان زلمے خلیل زاد کے بیانات کا جائزہ لیا گیا، وزیر اعظم نے زلمے خلیل زاد کے بیانات پر وفاقی کابینہ سے مشاورت کی،وفاقی کابینہ کی زلمے خلیل زاد کے بیانات کی مذمت کی۔ وفاقی کابینہ اجلاس میں پنجاب اور خیبر پختونخوا میں الیکشن سے متعلق غور کیا گیا ۔کابینہ اراکین نے رائے دی کہ عام انتخابات پورے ملک میں ایک ساتھ ہونا چاہیں، ۔

متعلقہ وزراء نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ دو صوبوں میں انتخابات کروانا ممکن نہیں ہے، وفاقی کابینہ کے مطابق سکیورٹی اور مالی صورتحال انتخابات کے حوالے سے مناسب نہیں ہے، حکومت کے پاس فنڈز کی کمی اور آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات بات چیت چل رہی ہیں،حکومت موجودہ صورتحال کا بغور جائزہ لے کر الیکشن کمیشن کو آگاہ کرے گی، وفاقی کابینہ نے جنوبی وزیرستان انگور اڈہ میں دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے بریگیڈیئر مصطفی کمال برکی کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔بریگیڈیئر مصطفی کمال برکی وطن کی عزت و حرمت پر قربان ہوگئے، قوم انہیں سلام پیش کرتی ہے ،کابینہ نے دہشت گردوں سے بھرپور لڑائی پر جوانوں کو خراج تحسین کیا۔

صحافیوں کی پکڑ دھکڑ ؛جنرل باجو ہ کو آرمی چیف بنوانے والوں کے ساتھ کیا ہوا؟

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button