پاکستان

حکومت ناکام ہو چکی، خواجہ آصف کے بیان نے کھلبلی مچا دی

خواجہ آصف چیخ چیخ کر حکومت کی ناکامی کا اعتراف کر رہے ہیں' عمران خان نے نظام سے باہر بیٹھ کر بھی ان کو ہلا کر رکھ دیا ہے: عثمان ڈار

اسلام آبا د(کھوج نیوز، این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے وزیر دفاع خواجہ آصف کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ خواجہ آصف چیخ چیخ کر اپنی ہی حکومت کی ناکامی کا اعتراف کر رہے ہیں، عمران خان اس ملک کی سب سے بڑی سیاسی حقیقت ہے، عمران خان نے نظام سے باہر بیٹھ کر بھی ان کو ہلا کر رکھ دیا ہے، عمران خان کے خلاف ہر محاذ پر ناکامی کا غصہ ان کا منہ چڑا رہا ہے۔

عثمان ڈار نے کہاکہ چیف آرگنائزر کی قیادت میں ملک کا وزیر دفاع عدلیہ پر حملہ آور ہو چکا ہے، سیاسی مخالفین سے انتقام کی آگ معزز ججز تک پہنچ چکی ہے۔ انہوںنے کہاکہ خواجہ آصف کی امپورٹڈ حکومت اس وقت وینٹی لینٹر پر ہے، عدلیہ کے خلاف منظم کمپین کا اشارہ لندن سے دیا گیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ خواجہ آصف ایسے ججز چاہتے ہیں جنہیں رات کو فون کر کے منت ترلہ کر سکیں، حاضر سروس ججز کی تصاویر کو سرکاری ٹیلیویڑن کے ذریعے چلایا گیا۔ عثمان ڈار نے کہاکہ یہ چاہتے ہیں ملک کا ہر ادارہ پنجاب پولیس کی طرح ان کے ماتحت کام کرے، پوری قوم قانون کی حکمرانی کیلئے اپنی عدلیہ کے ساتھ کھڑی ہے۔

شاندانہ گلزار کی گرفتاری یا ضمانت؟ عدالت کا حیران کن فیصلہ

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button