پاکستان

شاندانہ گلزار کی گرفتاری یا ضمانت؟ عدالت کا حیران کن فیصلہ

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے اداروں کے خلاف اکسانے کے مقدمہ میں شاندانہ گلزار کی عبوری ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی

اسلام آباد (کورٹ رپورٹر، این این آئی)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے اداروں کے خلاف اکسانے کے مقدمہ میں شاندانہ گلزار کی عبوری ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی۔

شاندانہ گلزار نے ایڈیشنل سیشن جج عابدہ سجاد کی عدالت میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کی ۔شاندانہ گلزار اپنے وکیل شیرافضل خان کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے۔ وکیل ملزمہ نے کہاکہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں مقدمہ خارج کرنے کی درخواست زیرالتوا ہے، امید ہے شاندانہ گلزار کے خلاف آئندہ سماعت تک مقدمہ نہیں رہیگا۔ انہوںنے کہاکہ وفاقی یا صوبائی حکومتوں کی اجازت کے بغیر بغاوت کی دفعہ نہیں لگائی جاسکتی۔ وکیل نے استدعا کی کہ الزامات جھوٹے ہیں، عبوری ضمانت منظور کی جائے۔

عدالت نے شاندانہ گلزار کی عبوری ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی۔شاندانہ گلزار کی عبوری ضمانت 9 مارچ تک دو لاکھ روپے مچلکوں کے عوض منظور کی گئی۔عدالت نے آئندہ سماعت پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دلائل طلب کرلیے۔یاد رہے کہ شاندانہ گلزار کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ وومن میں مقدمہ درج کیاگیاتھا۔

پاک چین دوستی زندہ باد، چین نے ایک بار اپنی دوستی کا حق ادا کر دیا’ بڑی رقم بھیج دی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button